بنگال: ریاستی وزیر فرہاد حکیم کو جیل سے ملی آزادی، لیکن گھر میں نظر بند

فرہاد حکیم کی بیٹی پریادرشینی سہ پہر کو جیل کے سامنے پہنچیں۔ انہوں نے پارٹی حامیوں سے کہا کہ ’’میرے والد کو ضمانت نہیں دی گئی۔ وہ نظربند ہیں۔ اس لیے یہاں ہجوم نہ کریں۔‘‘

فرہاد حکیم کی فائل تصویر
فرہاد حکیم کی فائل تصویر
user

یو این آئی

کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ممتا کابینہ میں وزیر فرہاد حکیم پریڈنسی جیل سے نکل کر اپنے گھر میں پہنچ گئے ہیں ۔اب وہ عدالت کے فیصلے کے مطابق اپنے گھر میں ہی نظر بند رہیں گے۔ تاہم وہ اپنے گھر سے ہی ورچوئل سرکاری کام کاج کریں گے۔ علاوہ ازیں سبرتو مکھرجی، مدن مترا اورشوبھن چٹرجی اس وقت بیمار ہیں اور ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل ہیں۔سبرتو مکھرجی کو سانس لینے میں دشواری ہے ،مدن مترا کو بلڈ شوگر اور دل کی بیماری کی شکایت ہے ۔شوبھن چٹرجی کو بھی ہائی شوگر کی شکایت ہے۔یہ تینوں ایس اسی کے ایم اسپتال کے ووڈبرن وارڈ میں زیر علاج ہیں ۔ ان تینوں کے اسپتال سے گھر لوٹنے کا انحصار ڈاکٹروں پر ہے۔

بہر حال، جب فرہاد حکیم پریڈنسی جیل میں ہی تھے تو انہیں بخار آیا تھا، لیکن کورونا کی رپورٹ منفی آئی تھی اس لئے وہ گھر لوٹ گئے ہیں ۔ فرہاد حکیم کی بیٹی پریادرشینی سہ پہر کو جیل کے سامنے پہنچیں۔ انہوں نے پارٹی کے حامیوں کو بتایا کہ ’’میرے والد کو ضمانت نہیں دی گئی۔ وہ نظربند ہیں۔ اس لیے یہاں ہجوم نہ کریں۔‘‘ اسی دوران فرہاد حکیم کے وکیل انند راوت اور گوپال ہلدار جیل پہنچے۔ جیل کے قواعد مکمل کرنے کے بعد وکلاء نے فرہاد حکیم کو جیل سے باہر لایا۔ تاہم عدالت نے فرہاد حکیم کو گھر سے ورچوئل کام کرنے کی اجازت دے دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔