بنگال الیکشن: پانچویں مرحلہ میں 81 فیصد ہوئی ووٹنگ، کچھ مقامات پر تشدد

کمرہٹی اسمبلی حلقے میں بی جے پی کے پولنگ ایجنٹ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔متوفی کے بھائی نے الزام عاید کیا کہ وہ کافی دیر سے بے بس پڑے رہے لیکن کوئی بھی ان کی مدد کے لیے آگے نہیں آیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے کی پولنگ ختم ہوگئی ہے اور الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تشدد اور جھڑپ کے معمولی واقعات کے دوران 45حلقوں میں 15,789پولنگ بوتھوں پر ایک کروڑ سے زاید ووٹروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔کمیشن کے ذرائع کے مطابق شام 5بجے تک 78.36فیصد پولنگ ہوئی ہے۔کمیشن کے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 81فیصد سے زاید پولنگ ہونے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق شام 6.30بجے تک کالمپونگ میں69.56دارجلنگ میں 74.70فیصد، جلپائی گوڑی میں 81.61فیصد، شمالی 24پرگنہ میں 85.14fفیصد، ندیا میں 81.50فیصد اور مشرقی بردوان میں 81.76فیصد پولنگ ہوئی ہے۔


دی گنگا اسمبلی حلقہ کے علاقے کرولگچا میں مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ کہ سنٹرل فورسز نے فائرنگ کی۔مقامی لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ یہاں پرامن ماحول میں پرامن ووٹنگ جاری تھی۔اچانک ہی مرکزی فورسیز کے 8-9 اہلکار نے فائرنگ کردی۔ تاہم اس معاملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

اس درمیان راجرہاٹ میں بی جے پی کے امیدوار اور سابق میئر بدھان نگر سبیاچی دتہ نے الزام لگایا ہے کہ ترنمول کانگریس کے غنڈوں نے ان کا گھیراؤ کرکے نعرے بازی کی ہے۔دوسری طرف ترنمول کانگریس نے الزام عاید کیا ہے کہ مرکزی فورسیز کی مدد سے ووٹروں کو دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بہر حال، کمرہٹی اسمبلی حلقے میں بی جے پی کے پولنگ ایجنٹ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔متوفی کے بھائی نے الزام عاید کیا کہ وہ کافی دیر سے بے بس پڑے رہے لیکن کوئی بھی ان کی مدد کے لیے آگے نہیں آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔