حکومت بل کو پارلیمنٹ میں لانے سے پہلے سلیکٹ کمیٹی کو بھیجے: فاروق عبداللہ
سیاحت جموں و کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس سے لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی جڑی ہوئی ہے۔ حکومت سیاحت کو انڈسٹری کا درجہ دینا چاہئے۔
نیشنل کانفرنس (این سی) کے رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن مطالبہ کرتی ہے تو پارلیمنٹ میں کوئی بھی بل لانے سے پہلے حکومت کو اسے سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجا جاناچاہئے ورنہ یہ زرعی قانون کی طرح بعد میں تنازع پیداہوسکتا ہے۔
سال 2022-23 کے مرکزی بجٹ پر عام بحث میں جاری بحث کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر عبداللہ نے کہا کہ ملک غریب سے غریب تر ہوتا جارہا ہے اور امیروں کی دولت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ منریگا کے بجٹ میں کٹوتی کرنا ناانصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت جموں و کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس سے لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی جڑی ہوئی ہے۔ حکومت سیاحت کو انڈسٹری کا درجہ دینا چاہئے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے دلیپ گھوش نے بتایا کہ یہ بجٹ کورونا وبا میں ہونے والے نقصان سے نکلنے اور معیشت کو پٹری پر واپس لانے کے مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ اوپر سے معمولی دکھائی دے سکتا ہے لیکن جامع ہے اور اگلے 25 برسوں کے ترقیاتی اہداف کے حصول کا روڈ میپ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔