مانسون اجلاس سے قبل پنجاب اسمبلی کے 23 ارکان کورونا پازیٹو
پنجاب اسمبلی میں اراکین کے بیٹھنے کے لئے سماجی فاصلے کو یقینی بنا یا گیا ہے ،ماسک اور سینی ٹائزر کا انتظام کیا گیا ہےاور کوریج کے لئے ، پنجاب بھون میں لائو ٹیلی کاسٹ کرنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
پنجاب کی 117 رکنی اسمبلی کاا یک روزہ مانسون اجلاس جمعہ کو ہوگا لیکن اس سے قبل حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے 23 ارکان پہلے ہی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔
ریاست میں حکمراں کانگریس کے تین وزراء سمیت 14 ارکان اسمبلی ، اپوزیشن عام آدمی پارٹی (آپ) کے تین اور شیرومانی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے چھ اراکین اسمبلی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں ۔ ایک اور وزیر تروپت راجندر سنگھ باجوہ کورونا پازیٹو ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔
ریاستی اسمبلی کے اجلاس میں حصہ لینے کے لئے سبھی اراکین اسمبلی ، افسران ، اسمبلی عملہ اور کوریج کے لئے آنے والے میڈیا افراد کے لئے کورونا جانچ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اسمبلی میں اراکین کے بیٹھنے کے لئے سماجی فاصلے کو یقینی بنا یا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ان کے لئے ماسک اور سینی ٹائزر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ میڈیا کوریج کے لئے ، پنجاب بھون میں ایوان کی کارروائی کا لائو ٹیلی کاسٹ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
ادھر اجلاس کے تعلق سےعآپ اور ایس اے ڈی کے اراکین اسمبلی کی بدھ کے روز میٹنگ ہوئی جس میں کورونا پازیٹو پائے گئے اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔ ایسی صورتحال میں ، محکمہ صحت کے پروٹوکول کے مطابق کورونا پازیٹو پائے گئے اراکین اسمبلی کو کم از کم پانچ دن تک کورنٹائن رہنا ہو گا ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔