راہل کو موصولہ نوٹس کا منہ توڑ جواب دیں گے: کانگریس

سرجے والا نے کہا کہ پی ایم مودی کو لوک سبھا الیکشن میں چار مرحلوں کی پولنگ کے بعد شکست کا احساس ہوگیا ہے اس لئے وہ گھبراہٹ میں جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں اور عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے پارٹی صدر راہل گاندھی کو غیر ملکی شہریت کے معاملے میں دیئے گئے نوٹس کو بی جے پی کی قیادت والی مودی حکومت کی الیکشن میں یقینی شکست کی مایوسی قرار دیتے ہوئے اسے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ وزارت داخلہ کے اس نوٹس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو لوک سبھا الیکشن میں چار مرحلوں کی پولنگ کے بعد شکست کا احساس ہوگیا ہے اس لئے وہ گھبراہٹ میں جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں اور عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


دریں اثنا پرینکا گاندھی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’پورا ملک یہ جانتا ہے کہ راہل گاندھی ہندوستانی شہری ہیں۔ لوگوں نے دیکھا ہے کہ وہ یہیں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے، کیا بکواس ہے یہ؟‘‘

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کی غیر ملکی شہریت کے معاملے کو 2015 میں ہی مسترد کردیا تھا لیکن اب 4 سال بعد گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس لئے اس مسئلے کو اچھالا گیا ہے۔ اس میں کچھ بھی صداقت ہوتی اور تھوڑی بھی حقیقت نظر آتی تو یہ حکومت چار سال تک چپ بیٹھنے والی نہیں تھی لیکن اب غلط ارادے سے لوک سبھا الیکشن کے درمیان جان بوجھ کر اسے اچھالا جا رہا ہے۔


خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے راہل گاندھی کو ان کی شہریت کے سلسلے میں پوزیشن واضح کرنے کے لئے نوٹس بھیجا ہے اور پندرہ دن کے اندر اس کا جواب دینے کے لئے کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کانگریس صدر کو نوٹس بھیج کر ان کی شہریت کے بارے میں پوزیشن واضح کرنے کے لئے کہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔