بی جے پی کا ایم پی جیل کی بجائے باہر کیوں گھوم رہا ہے، مایاوتی کا یوگی سے سوال

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے قنوج میں تحصیل دار کے ساتھ مارپیٹ کے واقعہ کو شرمناک بتاتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن پالیمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے قنوج میں تحصیل دار کے ساتھ مارپیٹ کے واقعہ کو شرمناک بتاتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن پالیمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بی ایس پی سپریمو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا "اترپردیش کے ضلع قنوج میں اپنی ایمانداری سے ڈیوٹی کر رہے ایک دلت تحصیل دار کے ساتھ ابھی حال ہی میں وہاں کے بی جے پی رکن پارلیمان نے جو مارپیٹ و بدسلوکی وغیرہ کی ہے یہ کافی شرمناک ہے لیکن دکھ کی بات یہ ہے کہ رکن پارلیمان ابھی بھی جیل میں جانے کے بجائے باہر گھوم رہے ہیں۔


جس سے پوری ریاست میں دلت ملازمین میں زبردست اشتعال ہے۔ ایسے میں وزیر اعلی کو چاہیے کہ وہ اس معاملے میں ضرور سخت قدم اٹھائیں تاکہ یہ رکن پارلیمان آگے کبھی ایسی حرکت کرنے سے باز رہیں۔

مایاوتی نے کہا کہ پوری ریاست میں خاص کر دلت ملازمین کے ساتھ آگے ایسا کوئی بھی برتاؤ نہ ہو اس لئے بھی وزیر اعلی کو بی جے پی رکن پارلیمان کے خلاف فوراً سخت کارروائی کرنی چاہیے بی ایس پی کا یہ مطالبہ ہے۔


قابل ذکر ہے کہ قنوج کے صدر تحصیل دار اروند کمار نے بی جے پی رکن پارلیمان سبرت پاٹھک پر ذات پر مبنی لفظوں کے استعمال اور اپنے حامیوں کے ساتھ گھر میں گھس کر مارپیٹ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اروند نے رکن پارلیمان سے خود کی جان کو خطرہ بھی بتایا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے رکن پارلیمان سمیت چار افراد کے خلاف نامزد اور 20 سے 25 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔