دین و دنیا کی ترقی کے لیے جمعیۃ علماء سے وابستہ ہوں، مولانا حکیم الدین قاسمی کی اپیل

مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے کلیدی خطاب میں حالات حاضرہ اور نوجوانوں کو کئی حوالوں سے بیدار ہونے کی نصیحت کی اور جمعیت علماء ہند کی عظیم تاریخ سے بھی سامعین کو روشناس کرایا

<div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div>

تصویر پریس ریلیز

user

پریس ریلیز

علی گنج، ایٹہ: سرزمین علی گنج ایٹہ میں جمعہ کو مدرسہ عربیہ انصار العلوم کے زیر اہتمام مولانا عظیم الدین قاسمی کی صدارت اور فاضل نوجوان مولانا حارث عظیم کی نظامت میں ایک عظیم الشان اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں علاقہ کے مؤقر علماء کرام و دانشوران عظام کے علاوہ مقررین شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں دہلی سے جمعیت علماء ہند کا ایک موقر وفد ناظم عمومی جمعیت علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں شریک ہوا۔

مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے کلیدی خطاب میں حالات حاضرہ اور نوجوانوں کو کئی حوالوں سے بیدار ہونے کی نصیحت کی اور جمعیت علماء ہند کی عظیم تاریخ سے بھی سامعین کو روشناس کرایا۔ مولانا قاسمی نے کہا کہ جمعیت علماء ہند بہت سارے میدانوں میں ملک و ملت کی رہنمائی کرتی ہے اور اس کا کردار انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے بہت کلیدی ہے۔ اس لئے نوجوان خاص طور سے جمعیت کی سرگرمیوں میں اپنا حصہ لیں۔انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جمعیت یوتھ کلب سے بھی وابستہ ہونا چاہیے ، اس کے ذریعے سے وہ ملک و ملت کی خدمت بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔


انھوں نے حال میں ترکی میں پیش آنے والے حادثہ فاجعہ پر روشنی ڈالی اور اللہ سے اپنے رشتے کو مضبوط کرنے کی ترغیب کی۔ ان کے علاوہ خطیب العصر مفسر قرآن حضرت مولانا سالم اشرف قاسمی دیوبند اور مفتی صادق صاحب مظاہری سہارنپور ، مولانا مفتی ظفر احمد قاسمی شمس آباد کا بھی خطاب ہوا۔

اجلاس کا آغاز مخصوص لب ولہجہ کے مالک قاری امان صاحب آسام کی تلاوت سے ہوا، پھر مسحور کن آواز اور دلکش انداز کے ساتھ آپ کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت شاعر اسلام فاضل نوجوان قاری فہیم پہانوی نے پیش کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔