بی بی سی ڈاکیومنٹری تنازعہ: این ایس یو آئی قومی سکریٹری لوکیش چگھ کی دہلی یونیورسٹی سے معطلی کا حکم رد
جسٹس پروشیندر کمار کورو نے کہا کہ پی ایچ ڈی اسکالر اور این ایس یو آئی کے قومی سکریٹری لوکیش چگھ کے خلاف پرنسپل آف نیچرل جسٹس کے اصول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کارروائی کی گئی ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے این ایس یو آئی قومی سکریٹری لوکیش چگھ کو آج بی بی سی ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ معاملہ میں خوشخبری سنائی۔ عدالت نے لوکیش چگھ کو ایک سال کے لیے معطل کرنے والے دہلی یونیورسٹی کے ایک حکم کو رد کر دیا ہے۔ لوکیش چگھ پر الزام تھا کہ 2002 کے گجرات فسادات پر بنی بی بی سی کی متنازعہ ڈاکیومنٹری کی کیمپس میں اسکریننگ کی گئی تھی جس میں وہ بھی شامل ہوئے تھے۔
جسٹس پروشیندر کمار کورو نے اس معاملے میں کہا کہ پی ایچ ڈی اسکالر اور این ایس یو آئی کے قومی سکریٹری لوکیش چگھ کے خلاف پرنسپل آف نیچرل جسٹس کے اصول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کارروائی کی گئی ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ’ایڈمنسٹریٹو اتھارٹی کے ذریعہ وجہ بتانا لازمی ہے‘۔
واضح رہے کہ دہلی یونیورسٹی نے یونیورسٹی کیمپس میں دہلی چگھ کے داخلے پر ایک سال کی پابندی لگا دی تھی۔ لوکیش چگھ نے دہلی یونیورسٹی کے اس فیصلے کو چیلنج پیش کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ اس عرضی میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ اسکریننگ میں شامل نہیں تھے اور ان کی جانکاری میں ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ پر کوئی پابندی نہیں تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔