ویڈیو... نظام الدین اولیاءؒ کی درگاہ پر چھایا ’بسنت فیسٹیول‘ کا جادو

بسنت پنچمی کے موقع پر نظام الدین اولیاءؒ کی درگاہ میں ’بسنت فیسٹیول‘ کی دھوم رہی۔ اس میں شریک ہونے کے لیے ہندوستان کے مختلف گوشوں کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

user

قاضی محمد راغب

9 فروری کو دہلی واقع حضرت نظام الدین اولیاءؒ کی درگاہ پر ’بسنت فیسٹیول‘ کا انعقاد ہوا جس میں ہندوستان کے مختلف گوشوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے تو شرکت کی ہی، بیرون ممالک کے لوگ بھی بڑی تعداد میں یہاں پہنچے۔ بسنت پنچمی کے موقع پر ہر سال نظام الدین اولیاءؒ کی درگاہ پر منعقد ہونے والے اس فیسٹول کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ہندوستانی کلچر اپنی پوری تمازت کے ساتھ نکھر کر سامنے آتی ہے۔ ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ اس تقریب میں شریک ہوتے ہیں اور اس بار بھی ایسا ہی دیکھنے کو ملا۔ ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے یہاں پیش خدمت ہے اس ’بسنت فیسٹیول‘ کا ویڈیو جس میں آپ غیر مسلم لوگوں کی آراء بھی سن سکیں گے اور بیرون ممالک سے آئے نظام الدین اولیاءؒ کے شیدائیوں کی رائے بھی جان سکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Feb 2019, 3:09 PM