بارہمولہ انکاؤنٹر: لشکر طیبہ سے وابستہ ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن ہنوز جاری
پولیس نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹنٹ لشکر طیبہ نامی ملی ٹنٹ تنظیم کے ساتھ وابستہ تھا اور اس کی تحویل سے ایک اے کے47 رائفل اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔
سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کرہامہ کنزر علاقے میں ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران ایک ملی ٹنٹ مارا گیا۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں اس انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہ بارہمولہ کے کنزر علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران ایک ملی ٹنٹ مارا گیا جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
انہوں نے مہلوک ملی ٹنٹ کی شناخت عابد وانی ولد محمد رفیق وانی ساکن یار ہول بابا پورہ کولگام کے بطور کی۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹنٹ لشکر طیبہ نامی ملی ٹنٹ تنظیم کے ساتھ وابستہ تھا اور اس کی تحویل سے ایک اے کے47 رائفل اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ضلع بارہمولہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والا دوسرا انکاؤنٹر ہے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کے روز وانی گام پائین میں تصادم آرائی کے دوران دو ملی ٹنٹ مارے گئے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔