باپو کے نظریات آزاد ہندوستان کی بنیاد: راہل گاندھی
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز کہا کہ مہاتما گاندھی کے نظریات آزاد ہندوستان کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے
نئی دہلی: کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز کہا کہ مہاتما گاندھی کے نظریات آزاد ہندوستان کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’باپو کے نظریات آزاد ہندوستان کی بنیاد ہیں۔ ہمارے ملک نے ہمیشہ دنیا کے سامنے سچائی، تشدد اور بھائی چارے کی مثال پیش کی ہے۔ نفرت اور بدامنی ہمارا راستہ نہیں ہے۔ یہ ملک کے عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ متحد ہوں اور آپسی بھائی چارہ بنائے رکھیں۔‘‘
راہل گاندھی نے یہ تبصرہ ایسے وقت میں کیا ہے جب کئی شہروں میں مظاہروں اور تشدد کا دور جاری ہے۔ مظاہرین پیغمبر اسلامؐ کے خلاف نازیبا تبصرے کرنے والی معطل شدہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما نوپور شرما اور برطرف رہنما نوین جندل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تشدد کے بعد پولیس مظاہرین کے خلاف لگاتار کارروائی کر رہی ہے اور اب تک سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔