بینکوں نے 5 سالوں میں 9.9 لاکھ کروڑ روپے قرض معاف کیے، حکومت نے راجیہ سبھا میں دی جانکاری

مرکزی وزیر پنکج چودھری نے بتایا کہ 20-2019 کے دوران سب سے زیادہ 2.34 لاکھ کروڑ روپے معاف کیے گئے جو اگلے سال گھٹ کر 2.02 لاکھ کروڑ روپے اور 22-2021 میں 1.74 لاکھ کروڑ روپے رہ گئے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی بینکوں نے گزشتہ پانچ مالی سالوں میں تقریباً 9.90 لاکھ کروڑ روپے کے قرض معاف کیے ہیں۔ مرکزی حکومت نے یہ جانکاری 6 اگست کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دی ہے۔ وزیر مملکت پنکج چودھری نے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 24-2023 کے دوران بینکوں کی طرف سے 1.70 لاکھ کروڑ روپے قرض معاف کیے گئے تھے، جبکہ گزشتہ مالی سال میں 2.08 لاکھ کروڑ روپے کے قرض معاف ہوئے تھے۔

پنکج چودھری نے اس سلسلے میں مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 20-2019 کے دوران سب سے زیادہ 2.34 لاکھ کروڑ روپے معاف کیے گئے، جو اگلے سال گھٹ کر 2.02 لاکھ کروڑ روپے اور 22-2021 میں 1.74 لاکھ کروڑ روپے ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ آر بی آئی کے گائیڈلائنس اور بینکوں کے بورڈ کی طرف سے منظور شدہ پالیسی کے مطابق این پی اے کو متعلقہ بینک کی بیلنس شیٹ سے رائٹ آف کے ذریعہ سے ہٹا دیا جاتا ہے۔


پنکج چودھری کا کہنا ہے کہ 9.9 لاکھ کروڑ روپے کے رائٹ آف کے مقابلے وصولی 1.84 لاکھ کروڑ روپے کی رہی، جو گزشتہ 5 سالوں میں مجموعی رائٹ آف کا محض 18 فیصد ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور آر بی آئی یو پی آئی کی عالمی رسائی بڑھانے کے لیے مختلف سطح پر پیش قدمی کر رہے ہیں۔ ابھی یہ سات ممالک بھوٹان، سنگاپور، یو اے ای، فرانس، ماریشس، سری لنکا اور نیپال میں دستیاب ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔