مانسون سیشن سے قبل حکومت کو گھیرنے کی تیاری، بینک یونینز نجکاری کے خلاف شروع کریں گی ٹوئٹر مہم

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے ایک دن قبل یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) نے ٹوئٹر پر سرکاری بینکوں کی نجکاری کے خلاف مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سی ایچ وینکٹاچلم
سی ایچ وینکٹاچلم
user

قومی آواز بیورو

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے ایک دن قبل یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) نے ٹوئٹر پر سرکاری بینکوں کی نجکاری کے خلاف مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یونین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔ آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن (اے آئی بی ای اے) کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹاچلم نے یہ بھی کہا کہ 21 جولائی کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا اور سیشن کے دوران ہونے والی پیش رفت کی بنیاد پر ہڑتال کی کال دی جائے گی۔

پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 18 جولائی سے شروع ہو رہا ہے اور جو بل لائے جا سکتے ہیں اس کا مقصد پبلک سیکٹر کے بینکوں کی نجکاری کو ممکن بنانا ہے۔ وینکٹاچلم نے آئی اے این ایس کو بتایا، "بینکروں کی جانب سے ٹوئٹر مہم اتوار 17 جولائی کی صبح سے شروع ہوگی۔ ان دنوں میں، ہمارے روایتی تشہیری موڈ کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعے پروموشن کرنا بھی ضروری ہے۔" انہوں نے یونین کے ارکان سے کہا تھا کہ وہ انگریزی اور علاقائی زبانوں میں ٹوئٹ کریں تاکہ وہ بڑی تعداد میں لوگوں تک پہنچ سکیں۔ ایک طویل عرصے سے یہ کہا جا رہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پبلک سیکٹر کے بینکوں کو ضم کرکے تقریباً پانچ بڑے بینک بنائے جائیں۔


حال ہی میں ایک نیوز پیپر میں نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ (این سی آئی آر) کی پونم گپتا اور کولمبیا یونیورسٹی کے اروند پنگڑیہ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے علاوہ تمام سرکاری بینکوں کی نجکاری کی وکالت کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ بہتر اثاثوں کے معیار اور زیادہ منافع والے دو بینکوں کی نجکاری کی جانی چاہیے اور انہیں اپنے دیگر بینکوں میں حکومت کی جانب سے ڈس انویسٹمنٹ کے لیے مثال قائم کرنی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔