بنگلورو: اپارٹمنٹ میں دو پارٹیوں کے بعد کورونا کا پھیلاؤ، 103 افراد مثبت پایے گیے

اپارٹمنٹ میں 6 اور 7 فروری کو شادی کی سالگرہ کی دو تقاریب منعقد کی گئیں، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کرشنپا نے بتایا کہ زیادہ تر مثبت پائے گئے افراد کی عمر 50 سال سے کم ہے

کورونا وائرس / یو این آئی
کورونا وائرس / یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

بنگلورو: کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس کو کورونا کے 103 مثبت معاملوں کی تصدیق ہونے کے بعد کنٹینمنٹ زون قرار دے دیا گیا ہے۔ ضلعی عہدیداروں کے مطابق رہائشی سوسائٹی میں شادی کی سالگرہ کی دو تقاریب کے انعقاد کے چند ہی دن بعد کرونا کے معاملوں کی یہ تعداد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا کے یہ نئے معاملات جنوبی بنگلورو کے علاقے بلے کھالی میں واقع ایس این این راج لیک ویو اپارٹمنٹ میں سامنے آئے ہیں۔ اس اپارٹمنٹ میں کچھ ہی دنوں میں تقریباً دو درجن کورونا کے معاملوں کی تصدیق ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ ہفتے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ مہم چلائی تھی۔


ایک سینئر عہدیدار نے ’این ڈی ٹی وی‘ کو بتایا، ’‘ہم نے کورونا کے معاملات میں یکایک بڑا اضافہ درج کیا- 11 فروری کو سات اور 12 فروری کو 17 کیسز درج کیے گیے۔ جس کے بعد 13 فروری کو ’بی بی ایم پی‘ (بریہت بنگلورو مہا نگر پالیکے) کی ٹیم جانچ کے لئے اپارٹمنٹ پہنچی۔ اس دوران 399 مکانات کا سروے کیا گیا۔ 1190 افرادکا ٹیسٹ کیا گیا، جن میں سے 103 مثبت کیسز سامنے آیے۔ ایک شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔‘‘

عہدیدار نے مزید کہا، ’’ہمیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ یہاں 6 اور 7 فروری کو شادی کی سالگرہ کی دو تقاریب منعقد کی گئی تھیں۔‘‘ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کرشنپا نے بتایا کہ زیادہ تر افراد جو مثبت پائے گئے ہیں، ان کی عمر 50 سال سے کم ہے اور ان میں کورونا کی علامات نظر نہیں آ رہی ہیں۔


بی بی ایم پی کے جوائنٹ کمشنر بی سی۔ رام کرشنا نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ اپارٹمنٹ کو مکمل طور پر صاف کردیا گیا ہے اور اگلے اطلاع تک ہر باشندے کو تنہائی میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ کرونا کے فعال معاملات کے معاملے میں کرناٹک کیرل اور مہاراشٹر کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ اس وقت ، کورونا کے فعال مقدمات کی تعداد 5791 ہے۔ ریاست میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے اب تک 12 ہزار سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

بی بی ایم پی کے جوائنٹ کمشنر بی راماکرشنا نے کہا کہ اپارٹمنٹ کو مکمل طور پر سینیٹائز کیا گیا ہے اور ہر رہائشی کو اگلے نوٹس تک آئسولیشن میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کورونا کے فعال معاملہ میں کرناٹک کیرالہ اور مہاراشٹر کے بعد تیسرے مقام پر ہے۔ یہاں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 5791 ہے۔ ریاست میں کورونا کے انفیکشن کے سبب اب تک 12 ہزار سے زیادہ افراد جان گنوا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔