مہاراشٹر: بالاصاحب تھوراٹ کانگریس کی قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی ہلچل تیز ہوچکی ہے، اس درمیان کانگریس پارٹی نے بالاصاحب تھوراٹ کو ایک بار پھر کانگریس لیجسلیچر پارٹی (قانون ساز پارٹی) کا لیڈر منتخب کرلیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی ہلچل تیز ہوچکی ہے، اس درمیان کانگریس پارٹی نے بالاصاحب تھوراٹ کو ایک بار پھر کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کا لیڈر منتخب کرلیا ہے، آج سی ایل پی کی میٹنگ ہوٹل ڈی میرٹین میں منعقد ہوئی اور اس میں بالاصاحب تھوراٹ کے لیڈر منتخب ہونے کا اعلان آل انڈیا کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری اور مہاراشٹر کے مبصر ملک ارجن کھرگے نے کیا اور انہیں اتفاق رائے سے لیڈر منتخب کیا گیاہے۔جبکہ باغی سین سی پی لیڈر اجیت پوار کو منانے کی کوشش تیز ہوگئی ہے۔

دریں اثناء مہاراشٹرمیں گورنرکے ذریعہ بی جے پی کو حکومت بنانے کے لئے دعوت دینے کے فیصلے کے خلاف شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کی عرضی پرسپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیاہے۔ عدالت عالیہ حکم دیا ہے کہ نے بی جے پی دیویندر فڑنویس کل (بدھ) شام 5 بجے تک اسمبلی کے ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کریں اورانہیں اپنی اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ شفافیت کے ذریعہ اعتماد کا ووٹ کرایا جائے اورارکان اسمبلی کوخفیہ ووٹنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی اور ووٹنگ کا عمل راست برقی ذرائع ابلاغ پر دکھایا جائے گا۔


سپریم کورٹ میں جسٹس این وی رمن، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس سنجیو کھنہ کی خصوصی بنچ نے آج یہ فیصلہ دیا ہے،پیر کو انہوں مسلسل سبھی متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاتھا اور آج یہ فیصلہ سنایاہے۔ جسٹس رمن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اتوار کو ایک خصوصی سماعت میں وزیراعلیٰ فڑنویس اور مہاراشٹر کے گورنر کے درمیان خط وکتابت کے دستاویزات پیش کرنے کا مرکز کو حکم دیا تھا, سالیسیٹرجنرل تشار مہتا نے پیر کو خصوصی بنچ کو وہ دونوں خط سونپے، جس کے ذریعہ گورنر نےوزیراعلیٰ فڑنویس کو حکومت بنانے کے لئے دعوت دی تھی اوربی جے پی لیڈر نے ارکان کی حمایت کا دعوی کیا تھا۔

تشار مہتا نے دلیل دی ہے کہ این سی پی لیڈر اجیت پوار کے ذریعہ 22 نومبر کو گورنر کو سونپے گئے خط میں انہوں نے این سی پی کے پورے 54 رکن اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔ خط میں ذکرکیا گیا تھا کہ وہ این سی پی لیجس لیٹرپارٹی کے سربراہ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Nov 2019, 1:48 PM