باغپت: بی جے پی لیڈر آتما رام تومر کا گلا دبا کر قتل، لاش گھر سے برآمد

آتما رام تومر جنتا ویدک کالج کے پرنسپل رہ چکے تھے اور انہوں نے بی جے پی سے اسمبلی انتخاب بھی لڑا تھا، بتایا جا رہا ہے کہ ان کا قتل گلا دبا کر دیا گیا ہے

بی جے پی لیڈر آتما رام
بی جے پی لیڈر آتما رام
user

قومی آواز بیورو

باغپت: اتر پردیش کے باغپت میں بی جے پی لیڈر کے قتل سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ یہاں بی جے پی کے لیڈر اور سابق درجہ حاصل وزیر آتمارام کو گلا دباکر قتل کیا گیا ہے۔ آتما رام تومر کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹ کے لئے بھیج دیا ہے اور معاملہ کی تفتیش میں مصروف ہے۔

واردات قصبہ بڑوت کے بجرول روڈ پر انجام دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ آتما رام کا قتل تولیے سے گلا دبا کر کیا گیا ہے۔ موقع سے ان کی گاڑی غائب بتائی جا رہی ہے۔ آتما رام تومر کا ڈرائیور وجے صبح کے وقت جب ان کی رہائش پر پہنچا تو دروازہ بند تھا۔ اس کے بعد دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو آتما رام تومر کی لاش بستر پر پڑی ہوئی تھی اور ان کے چہرے پر تولیا پڑا ہوا تھا۔ ڈرائیور نے اس کی اطلاع فوری طور پر تومر کے اہل خانہ کو دی۔


آتما رام تومر جنتا ویدِک انٹر کولج کے پرنسپل رہ چکے ہیں اور انہوں نے 1993 میں چھپرولی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا۔ سال 1997 میں وہ بی جے پی سے درجہ حاصل وزیر بھی رہ چکے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔