بدایوں عصمت دری معاملہ: خاتون کے شوہر کو شدید صدمہ، اسپتال میں داخل
بریلی کے ذہنی اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ متاثرہ کا شوہر شدید صدمے سے گزر رہا ہے اور اسے علاج کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر سی پی مَلّا نے کہا کہ اس کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔
بدایوں: اتر پردیش کے شہر بدایوں میں ایک 50 سالہ خاتون کے ساتھ پہلے عصمت دری کی اس کے بعد ان درندوں نے اسے ہلاک بھی کردیا، اس واقعہ سے اس کے شوہر کو اس قدر صدمہ ہوا کہ اس کو اب علاج کے لئے بریلی کے ایک ذہنی اسپتال لے جانا پڑا ہے۔ متاثرہ کے داماد نے صحافیوں کو بتایا کہ دو دن پہلے وہ چیخ چلا رہا تھا اور اپنی اہلیہ کے بارے میں بار بار پوچھ رہا تھا۔ وہ اس کی تلاش میں ایک کمرہ سے دوسرے کمرہ سے میں گھوم رہے تھے۔ جب وہ نہیں ملی تو اس نے گھر میں رکھے ایک برتن کو اٹھایا اور باہر بھاگ گیا۔ ہم بڑی مشکل سے انہیں واپس لانے میں کامیاب ہوئے۔ لیکن انہوں نے اپنا سر دیوار پر پٹکنا شروع کردیا۔
بدایوں میں 2 جنوری کو ایک 50 سالہ خاتون مند میں پوجا کرنے گئی تھی، لیکن تین گھنٹے بعد اس کے ساتھ تین افراد نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت کی اور پھر اسے قتل کردیا، ان درندوں نے اس کی لاش کو گھر کے سامنے پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔ متاثرہ کے داماد نے کہا کہ وہ (ان کے شوہر) شدید صدمے میں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے خون سے شرابور جسم کو دیکھا ہے۔
بدایوں کے ایس ایس پی سنکلپ شرما نے بتایا کہ خاتون کے شوہر کا کنبہ مدد کے لئے پہنچا تھا جس کے بعد پولیس کی ٹیم کے ساتھ ایک ایمبولینس بھیجی گئی۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ متاثرہ کے شوہر کو پہلے ضلع اسپتال لایا گیا تھا، لیکن وہاں کوئی ڈاکٹر ماہر نفسیات نہیں تھا۔ اس کے بعد انہیں بریلی لے جایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : کیا ٹرمپ کو مواخذے کے ذریعہ ہٹایا جا سکتا ہے؟
بریلی کے ذہنی اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ متاثرہ کا شوہر شدید صدمے سے گزر رہا ہے اور اسے علاج کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر سی پی مَلّا نے کہا کہ اس کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کنبے سے متاثرہ شوہر کو ذہنی سکون فراہم کرنے کے بارے میں بات کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔