ایودھیا کیس: ملک میں اگر رام اور اللہ کی عزت نہیں ہوگی تو ملک ختم ہو جائے گا... مسلم فریق
مسلم فریق کی دلیلوں کو پیش کرتے ہوئے سینئر وکیل راجیو دھون نے کہا ہے کہ تنازعہ تو رام کی پیدائش کی جگہ کے سلسلے میں ہے کہ وہ کہاں ہے؟ انہوں نے کہا کہ پوری متنازعہ زمین جائے پیدائش نہیں ہوسکتی۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ میں پیر کو ایودھیا تنازعہ کے 29ویں دن کی سماعت کے دوران مسلم فریق نے کہا ہے کہ تنازعہ تو رام کی پیدائش کی جگہ کے سلسلے میں ہے کہ وہ ہے کہاں،سنی وقف بورڈ کی جانب سے پیش راجیو دھون نے دلیل دی کہ ’’ہم رام کی عزت کرتے ہیں، پیدائش کے مقام کی بھی عزت کرتے ہیں۔ اس ملک میں اگر رام اور اللہ کی عزت نہیں ہوگی تو ملک ختم ہوجائے گا۔
راجیو دھون نے کہا ہے کہ تنازعہ تو رام کی پیدائش کی جگہ کے سلسلے میں ہے کہ وہ کہاں ہے؟ انہوں نے کہا کہ پوری متنازعہ زمین جائے پیدائش نہیں ہوسکتی۔ جیسا کہ ہندو فریق دعوی کرتےہیں۔ کچھ تو متعینہ مقام ہوگا۔ پورا علاقہ جائے پیدائش نہیں ہوسکتا ہے۔
راجیو دھون نے ہندو فریق کے ذریعہ پریکرما کے سلسلے میں گواہوں کے ذریعہ دی گئیں گواہیاں اس کے حق میں رکھیں۔ انہوں نے ہندو فریق کے گواہوں کی گواہی پڑھتے ہوئے بتایاکہ پریکرما کے بارے میں سبھی گواہوں نے مختلف بات کہی ہے۔ کچھ نے کہا ہےکہ رام چبوترے پر پریکرما ہوتی تھی، کچھ نے کہا کہ جنوب میں پریکرما ہوتی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔