بابری مسجد قضیہ: جمعیۃ علماء ہند (م) کی قومی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس طلب

جمعیۃ علماء ہند (م) کی قومی مجلس عاملہ کا اجلاس 20 نومبر کو صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری کی صدارت میں منعقد ہو گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: بابری مسجد قضیہ پر آئے فیصلے کا جائزہ لینے، اس کے عواقب پر غور و خوض اور آگے کے اقدام پر تبادلہ خیال کے لئے جمعیۃ علماء ہند (م) کی قومی مجلس عاملہ کا اجلاس 20 نومبر کو صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری کی صدارت میں منعقد ہو گا۔ یہ اطلاع آج یہاں جاری ریلیز میں دی گئی ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اجلاس جمعیۃ علما ء ہند کے صدر دفتر میں شام چار بجے شروع ہوگا۔سپریم کورٹ کے حالیہ بابری مسجد فیصلے کے خلاف ریویو پٹیشن داخل کی جائے یا نہ کی جائے اور پانچ ایکڑ زمین قبول کی جائے یا نہ کی جائے، اس سلسلے میں پورے ملک میں بحث چل رہی ہے۔


جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ میں شامل ملک بھر سے آنے والے علماء، وکلاء اور قائدین سے امید کی جاتی ہے کہ وہ سیر حاصل بحث کرکے ماضی کی روایت کے مطابق صحیح سمت کی طرف رہ نمائی کریں گے۔ اجلاس میں موجود ہ حالات اور اوقاف کے تحفظ پرکی تدابیر پر بھی غور وخوض ہو گا۔

اجلاس میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصوپوری اور ناظم عمومی مولانا محمود مدنی کے علاوہ مولانا امان اللہ قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند شرکت کریں گے۔


علاوہ ازیں مولانا صدیق اللہ چودھری صدر جمعیۃ علماء مغربی بنگال، مولانا متین الحق اسا مہ صدر جمعےۃ علماء یوپی، مولانا بدرالدین اجمل صدر جمعیۃ علماء آسام، حافظ ندیم صدیقی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹرا، مولانا قاری شوکت علی ویٹ، حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش، مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیۃ علماء کرناٹک، ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی، ایڈوکیٹ شکیل احمد سید، مفتی محمد سلمان منصورپوری استاذ حدیث جامعہ قاسمیہ شاہی مرادآباد، مفتی جاوید اقبال کشن گنجی، مولانا معزالدین احمد ناظم امارت شرعیہ ہند، مفتی محمد راشد اعظمی ا ستاذ دارالعلوم دیوبند، سید سراج الدین معینی ندوی درگاہ اجمیر شریف، مولانا رحمت اللہ کشمیری، مولانا عبد القادر آسام، ڈاکٹر مسعود عالم مؤ، حاجی محمد ہارون بھوپال، مفتی حبیب الرحمن الہ آباد، مفتی محمد عفان منصورپوری، مولانا محمد عاقل گڑھی دولت، مولانا علی حسن مظاہری ناظم اعلی جمعیۃ علماء ہریانہ، پنجاب اور ہماچل پردیش، مولانا محمد سلمان بجنوری استاذ دارالعلوم دیوبند کی شرکت بھی متوقع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Nov 2019, 8:11 PM