ہریانہ اور پنجاب میں تشدد جاری



بابا رام رحیم کو مجرم قرار دئے جانے کے بعد سے اب تک 2 درجن سے زیادہ افراد ہلاک اور250 افراد سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں/Getty Images
بابا رام رحیم کو مجرم قرار دئے جانے کے بعد سے اب تک 2 درجن سے زیادہ افراد ہلاک اور250 افراد سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں/Getty Images
user

قومی آواز بیورو

25 Aug 2017, 10:14 AM

چنڈی گڑھ :عصمت دری کے الزام میں ڈیرا سچا سودا کے سربراہ بابا رام رحیم کے خلاف سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے اور فیصلے میں ان کو مجرم قراردیا ہے۔ رام رحیم کو کتنی سزا ہوگی اس بات کا اعلان 28 اگست کو کیا جائے گا۔ ماہرین کی رائے ہے کہ ان کو سات سال تک جیل میں رہنا پڑ سکتا ہے۔ فیصلے کے بعد ڈیرا حامیوں نے کئی جگہ تشدد کرنا شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق منسا میں ڈیرہ حامیوں نے دو گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا اور کئی جگہ پتھر بازی کی ہے۔ نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لئے پولس اور فوج مستعد ہے۔ کئی مقامات پر بھیڑ کو ہٹانے کے لئے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

رام رحیم پر فیصلے کی ٹائم لائن

.

8:15 pm : بی جے پی کے ایم پی ساکشی مہاراج کا متنازعہ بیان، ’’اگر کوئی زیادہ بڑا واقعہ بھی پیش آ گیا تو اکیلے ڈیرے کے حامی ذمہ دارنہیں بلکہ عدالت بھی ذمہ دار ہوگی‘‘

7:12 pm : وزیر داخلہ کی رہائش پر کل ایک اعلی سطحی اجلاس طلب کیا گیا

7:10 pm : سونیا گاندھی نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ سے بات کرکے معلومات لی

7:06 pm : صدر جمہویہ رام ناتھ کووند نے پنجاب اور ہریانہ میں ہو رہے تشدد کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے امن کی اپیل کی

7:03 pm : راجستھان کے سری گنگا نگر میں ایک پاور سب اسٹیشن کو نذر آتش کیا گیا

6:50 pm : دہلی کے میٹرو اسٹیشنوں پر حفاظتی انتظامات کو سخت کیا گیا ہے : ڈی جی سی آئی ایس ایف

6:40 pm : دہلی پولیس کے ترجمان نے بیان جاری کیا، ’’چھٹ پٹ واقعات کے بعد حالات کو قابو میں کر لیا گیا ہے’’

6:38 pm : رام رحیم پر فصلے کے پیش نظر اتر پردیش میں بھی ہائی الرٹ جاری، مظفرنگر، باغپت شاملی، غازی آباد اور نوئڈا سمیت کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی



پنچکولہ میں تقریباً 1000 ڈیرا حامیوں کو حراست میں لے لیا ہے
پنچکولہ میں تقریباً 1000 ڈیرا حامیوں کو حراست میں لے لیا ہے

6:18 pm : انگریزی ویب سائٹ ٹریبیون کے مطابق مہلوکین کی تعداد 31 ہو چکی ہے

6:17 pm : ہریانہ کے ڈی جی پی کا بیان، ’’حالات کو جلد قابو میں کر لیا جائے گا‘‘

6:16 pm : بابا رام رحیم کو مجرم قرار دئے جانے کے بعد سے اب تک 17افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 200 افراد زخمی ہوئے ہیں

6:11 pm : ڈیرا سچا سودا انسانیت کی بھلائی کے لئے ہے، سبھی امن بنائے رکھیں : دلاور سنگھ

6:10 pm : ڈیرا سچا سودا کے ترجمان دلاورانساں کی طرف سے بیان جاری، ’’ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے، ہم اس کی اپیل کریں گے، ہمارے ساتھ وہی ہوا ہے جو تاریخ میں گرووں کے ساتھ ہوتا رہا ہے‘‘

6:05 pm : ڈیرا حامیوں کی طرف سے کئے جا رہے تشدد کے پیش نظر دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر پر حفاظتی انتظامات سخت کر دئے گئے ہیں

6:10 pm :

6:05 pm ڈیرا سچا سودا کے ترجمان دلاور انساں کی طرف سے بیان جاری کیا گیا، ’’ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے، ہم اس کی اپیل کریں گے۔ ہمارے ساتھ وہی ہوا ہے جو تاریخ میں گورووں کے ساتھ ہوتا رہا ہے‘‘

5:50 pm : پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے عوامی املاک کوپہنچائے گئے نقصان کا سخت نوٹس لیتے ہوئےحکم دیا ہے کہ ڈیرا حامیوں کے ذریعے کئے گئے نقصان کے حوالے سے ڈیرے کی املاک کو ضبط کیا جائے اور نقصان کی بھرپائی کی جائے

ٹوئٹر پر منجل نے یہ کارٹون ٹوئٹ کیا ہے۔ ’’ایک ریپ کے ملزم کی عدالت میں پیشی اس طرح ہوئی‘‘

5:40 pm : پنچکولہ میں مہلوکین کی تعداد 12 پہنچ چکی ہے

5:35 pm : دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر ریوا ایکسپریس میں آگ لگائی گئی

5:30 pm : دہلی سے اب تک تشدد کے سات واقعات سامنے آ چکے ہیں

5:28 pm : ڈیرا حامیوں نے دہلی میں بھی تشدد برپا کرتے ہوئے دو ڈی ٹی سی بسوں کو نذر آتش کر دیا ہے

5:20 pm : دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال نے لوگوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی

4:58 pm : مشتعل ڈیرا حامیوں کے پنچکولہ میں رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کی اطلاع موصول، ہریانہ حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

4:50 pm : پنچکولہ میں فائرنگ کے دوران 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

4:20 pm : سرسا میں پر تشدد احتجاج کے دوران ایک فوٹو گرافر زخمی

4:15 pm : تشدد میں اب تک 10 افراد زخمی ہو چکے ہیں جنہیں پنچکولہ سیکٹر 6 کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

4:10 pm : ہریانہ کے 5 اضلاع میں کرفیو نافذ

4:06 pm : لاکھوں لوگوں کو پنچکولہ ہائی کورٹ کے باہر جمع نہیں ہونے دینا چاہئے تھا۔ کیپٹن امریندر سنگھ

4:05 pm : ڈیرہ حامیوں نے تین او بی وین ( میڈیا کی گاڑیوں) کو نذر آتش کر دیا

4:03 pm : تشدد کے دوران تین ڈیرہ حامی ہلاک ہو گئے ہیں

4:00 pm : ڈیرہ حامیوں نے پنجاب کے بھٹنڈا اور ملوٹ شہر میں ریلوے اسٹیشن اور پیٹرول پمپ کو نذر آتش کر دیا ہے

3:57 pm : رام رحیم کو مجرم قرار دئے جانے کے بعد دہلی میں بھی ہائی الرٹ

3:46 pm : پنچکولہ میں ڈیرہ حامیوں کی طرف سے تشدد کیا جا رہا ہے، پولس کی طرف سے لاٹھی چارج کیا جا رہا ہے، آنسو گیس کے گولے داغے گئے ہیں۔ مشتعل بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے ہوا میں گولیاں چلائیں ہیں

3:53 pm : کشیدہ حالات کے پیش نظر بابا رام رحیم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ روہتک لے جایا جا سکتا ہے

3:50 pm : ڈیرہ حامیوں نے دو ریلوے اسٹیشنوں میں آگزنی کی واردات کی

3:30 pm : فیصلہ آنے کے بعد ڈیرہ حامیوں کی پتھر بازی، منسا میں دو گاڑیوں کو نذر آتش کیا

3:00 pm : عصمت دری کے معاملے میں بابا رام رحیم مجرم قرار، سات سال کی سزا سنائی جا سکتی ہے

2:56 pm : سبھی افراد کو کورٹ روم سے باہر نکال دیا گیا ہے، صرف جج، وکلاء اور رام رحیم اندر موجود ہیں

سرسا میں موجود ڈیرا کے پیروکار لاٹھی ڈنڈوں سے لیس ہیں

2:54 pm : عدالت میں موجود سبھی لوگوں کے فون بند کرا دئے گئے ہیں

2:53 pm : بابا رام رحیم کو جیل بھیجا جائے گا یا بری کیا جائے گا کچھ ہی دیر میں پتہ چل جائے گا

2:50 pm : عدالت میں جج نے فیصلہ پڑھنا شروع کر دیا ہے، فیصلہ کسی بھی وقت آ سکتا ہے

2:44 pm : پنچکولہ کے رہائشی علاقوں کی بجلی کاٹ دی گئی ہے

2:42 pm : سی بی آئی کی خصوصی عدالت رام رحیم پر فیصلہ سنا رہی ہے، باہر بابا کے پیروکار نعرےبازی کر رہے ہیں

2:25 pm : ہریانہ کے وزیر اعلی نے ڈیرے کے لوگوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی

1:54 pm : پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ 4 بجےانتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر سماعت کرے گا

1:40 pm : پنچکولہ عدالت میں ضرورت پڑنے پر آنسو گیس چھوڑے جانے کی تیاری

1:33 pm : پنچکولہ میں چاک و چوبند انتظامات، سی آر پی ایف کے جوان بھی خصوصی سی بی آئی عدالت میں داخل ہو رہے ہیں

1:23 pm : رام رحیم پنچکولہ کی سی بی آئی عدالت میں داخل ہو چکے ہیں

1:17 pm : بابا رام رحیم پنچکولہ میں پہنچ چکے ہیں

12:36 pm : رام رحیم کی حمایت میں بیٹھی ایک خاتون کی حرکت قلب بند ہو جانے سے موت

Getty Images
Getty Images
پنچکولہ میں کئی دنوں سے رام رحیم کے ہزاروں پیروکار جمع ہیں۔

12:28 pm : دہلی کے سکھ اکثریت والے علاقوں میں سڑکوں پر پولس کے جوان تعینات کر دئے گئے ہیں

12:22 pm : آج صبح خفیہ ایجنسیوں نےدہلی پولس کو اطلاع دی ہے کہ دہلی میں موجود رام رحیم کے بھگت فساد کر سکتے ہیں

12:22 pm : اگر کوئی لیڈر اس معاملے میں دخل اندازی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا سکتی ہے : ہائی کورٹ

12:15 pm : رام رحیم کے قافلے کی چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، بھگت سڑک پر لیٹے ہوئے ہیں

12:10 pm : ہریانہ کے ڈی جی پی کے مطابق پنچکولہ میں ڈرونوں کے ساتھ ہیلی کاپٹر سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے

12:08 pm : پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے پنچکولہ کے ملحقہ علاقوں میں نظم و نسق کا جائزہ لیا

12:07 pm : رام رحیم کے قافلہ کو پنچکولہ میں جانے کی اجازت نہیں ملے گی، محض دو گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

11:54 am : ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی

11:30 am : سی بی آئی کورٹ میں بابا رام رحیم کی پیشی 2:45 پر ہوگی

11:10 am : کچھ ہی دیر میں نظم و نسق کے حوالے سے سنوائی ہونی ہے، کل ہائی کورٹ نے پولیس کو پھٹکار لگائی تھی

10:50 am : رام رحیم کے قافلے کو روک کر ان کے بھگت زار و قطاررونے لگے ہیں، وہ انہیں کورٹ نہیں جانے دینا چاہتے تھے

10:30 am : پنجاب اور ہریانہ میں ریل ٹریفک بھی متاثر ہے، 100 سے زائد ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے

10:20 am : پنجاب اور ہریانہ میں انٹرنیٹ خدمات کوبند رکھا گیا ہے

10:10 am : بابا کے کئی بھگت گاڑیوں کے آگے لیٹ گئے ہیں اور کئی بے ہوش ہو گئے ہیں

10:00 am : رام رحیم کے پیروکاروں کا کہنا ہے کہ بابا بے قصورقرار دئے جائیں گے

9:50 am : رام رحیم پر فیصلے کے سبب پنجاب اور ہریانہ میں بند جیسے حالات، کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

9:40 am : رام رحیم کے پیروکار گاڑیوں کے آگے لیٹ رہے ہیں اور قافلے کو آگے نہیں بڑھنے دے رہے

9:20 am : گاڑیوں کا قافلہ سرسا سے پنچکولہ کے لئے نکل چکا

9:10 am : رام رحیم کے ساتھ 800 گاڑیوں کا قافلہ

9:00 am : بابا گرمیت رام رحیم نےڈیرے سے کوچ کر دیا

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔