اعظم خان کے بیٹے عبداللہ کو رام پور سے ہردوئی ضلع جیل منتقل کیا گیا

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر رہنما محمد اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو اتوار کی صبح رام پور ضلع جیل سے لا کر ہردوئی ضلع جیل میں شفٹ کر دیا گیا

<div class="paragraphs"><p>عبداللہ اعظم / آئی اے این ایس</p></div>

عبداللہ اعظم / آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ہردوئی: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر رہنما محمد اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو اتوار کی صبح رام پور ضلع جیل سے لاکر ہردوئی ضلع جیل میں شفٹ کر دیا گیا۔

ایس پی لیڈر اعظم خان کو سیتا پور جیل بھیجا گیا ہے تو وہیں ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو ہردوئی ضلع جیل لایا گیا ہے جبکہ ان کی بیوی ڈاکٹر تزئین فاطمہ کو رام پور ضلع جیل میں ہی رکھا گیا ہے۔ دراصل 18اکتوبر 2023 کو عبداللہ اعظم خان کے ڈبل پیدائش سرٹیفکیٹ معاملے میں اعظم خان، ان کی بیوی اور بیٹے عبداللہ اعظم کو عدالت نے سات۔ سات سال کی سزا اور 50ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا تھا جس کے بعد پولیس کی سخت سیکورٹی میں انہیں رام پور ضلع جیل بھیج دیا گیا تھا لیکن عبداللہ اعظم کو رام پور ضلع جیل سے باہر نکال کر ہردوئی شفٹ کیا گیا ہے۔


رام پور صدر کے پولیس سرکل افسر سنگم کمار کی قیادت میں آج صبح آٹھ بج کر بیس منٹ پر پولیس گاڑی کی ساتھ ساتھ درجنوں پولیس اہلکار کی سیکورٹی میں پولیس کی تین گاڑیوں میں عبداللہ کو ہردوئی ضلع جیل لایا گیا۔ایک سوٹ کیس اور کچھ سامان کے ساتھ پہنچے عبداللہ کو ضلع جیل ہردوئی لائے جانے پر فورا ہی ضلع جیل کے اندر بھیج دیا گیا جبکہ ان کو لے کر آئے سی او سنگم کمار نے کچھ بھی بولنے سے انکار کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔