اللہ کی لاٹھی بے آواز، اعظم کو اپنے کئے کی سزا ملی: جیا پردہ

سابق رکن پارلیمان اور بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر جیا پردہ نے کہا ہے کہ اعظم خان کو عورتوں کے آنسوؤں کی سزا مل رہی ہے کیوں کہ اللہ کی لاٹھی میں آواز نہیں ہوتی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رامپور: سابق رکن پارلیمان اور بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر جیا پردہ نے کہا ہے کہ اعظم خان کو عورتوں کے آنسوؤں کی سزا مل رہی ہے کیوں کہ اللہ کی لاٹھی میں آواز نہیں ہوتی ہے۔

جیا پردہ نے رامیور اسمبلی حلقے میں بی جے پی امیدوار کی حمایت میں کئی ریلیوں سے خطاب کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے اقتدار میں رہتے ہوئے عورتوں پر ظلم ڈھائے اور ان کے خلاف ناشائستہ زبان کا استعمال کیا۔ اعظم نے اقتدار میں رہتے ہوئے جو کالے کرتوت کئے ہیں آج جو کچھ بھی ان کے ساتھ ہورہا ہے وہ سب اللہ کی جانب سے اسی کا بدلہ ہے۔


جیا پردہ نے کہا کہ اعظم خان آنسو بہاتے ہیں تو اخبار میں بڑی بڑی سرخیاں لگتی ہیں لیکن جب وہ دوسروں کو آنسو بہانے پر مجبور کررہے تھے اور رامپور کے غریب مزدوروں کے گھر توڑ ے جارہے تھے،بوڑھی مائیں آنسو بہارہی تھیں توا ن کے اوپر کوئی فرق نہیں پڑتا تھا۔

انہوں نے اپنی حکومت میں ایک خاتون کو بھی اعزاز سے نہیں نوازہ۔سابق رکن پارلیمان نے کہا کہ میری اعظم خان سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ میں ابھی بھی ان کو اپنا بھائی مانتی ہوں اور جب تک زندہ ہوں بھائی مانونگی لیکن وہ مجھے مانیں کہ میں ان کہ بہن ہوں، اگر بہن ہوں تو بہن کی عزت کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Oct 2019, 3:06 PM