ایودھیا: رام مندر کی عمارت نہ دیکھ پانے والے کلیان سنگھ کے نام سے منسوب ہوں گی پانچ اضلاع کی سڑکیں
یو پی کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’رام بھکت آنجہانی کلیان سنگھ جی کے نام پر محکمہ پی ڈبلیو ڈی ایودھیا، علی گڑھ، ایٹہ، بلند شہر اور پریاگ راج میں ایک ایک شاہراہ ہوگی۔‘‘
لکھنؤ: ایودھیا میں شاندار رام مندر کی عمارت دیکھنے کی خواہش کے ساتھ دنیا سے رخصت ہونے والے اترپردیش کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کے نام پر ایودھیا سمیت ریاست کے پانچ اضلاع میں سڑکوں کے نام رکھے جائیں گے۔
ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’رام بھکت آنجہانی کلیا ن سنگھ بابو جی کے نام محکمہ پی ڈبلیو ڈی ایودھیا، علی گڑھ، ایٹہ، بلند شہر اور پریاگ راج میں ایک ایک شاہراہ پر ہوگی۔ بابو جی نے رام مندر کے لئے اقتدار چھوڑ دیا تھا لیکن کارسیوکوں پر گولی نہیں چلائی گئی۔ افسران کو جلد سے جلد تجویز پیش کرنے کی ہدایت۔
کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر تک جانے والی سڑک کا نام کلیان سنگھ شاہراہ ہوگا۔ اس سلسلے میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو فوراً کارروائی کئے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کلیان سنگھ رام بھکتوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ان کا انتقال بی جے پی کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔