آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، ٹیم انڈیا کی بہتر شروعات، بارش نے روکا کھیل
آسٹریلیا نے اندور میں کھیلے جانے والے دوسرے ونڈے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بارش کے سبب کھیل روکے جانے تک ہندوستان نے 9.5 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 79 رن بنا لئے تھے
اندور: آسٹریلیا نے اتوار کو اندور کے ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے دوسرے ونڈے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے رتوراج گائیکواڑ کے طور پر پہلا وکٹ جلدی گنوانے کے بعد بہتر شروعات کی ہے۔ تاہم 10 اوور مکمل ہونے سے قبل ہی بارش کی سبب کھیل روک دینا پڑا۔
ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز شبھمن گل 27 گیندوں میں 32 رن بنا کر جبکہ شرئیس ایر 20 گیندوں میں 34 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ بارش کے سبب کھیل روکے جانے تک ہندوستان نے 9.5 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 79 رن بنا لئے تھے۔ آسٹریلیا کے لیے واحد وکٹ جوش ہیزل ووڈ نے حاصل کیا۔
خیال رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں ہندوستان موہالی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں فتح حاصل کر چکا ہے۔ اگر ہندوستان آج کا میچ جیت جاتا ہے تو اسے سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل ہو جائے گی۔
ٹاس کے لیے آئے اسمتھ نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہم پہلے بالنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بہت گرمی ہے لیکن پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی ہے۔
وہیں راہل نے کہا کہ یہ ایک اچھی وکٹ ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک اچھا چیلنج ہوگی۔ کسی بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے یہ ہمارے لیے اچھی پریکٹس ہے۔
ٹیمیں درج ذیل ہیں:-
ہندوستانی ٹیم:
شبھمن گل، رتوراج گائیکواڑ، شریس ایر، کے ایل راہل (کپتان)، وکٹ کیپر، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو،رویندرا جڈیجہ، روی اشون، شاردول ٹھاکر، محمد سمیع، پرسدھ کرشنا۔
آسٹریلیا کی ٹیم:
ڈیوڈ وارنر، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ (کپتان)، مارنس لیبوشین، جوش انگلز، الیکس کیری، کیمرون گرین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ، اسپینسر جانسن۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔