پانچ اگست جموں و کشمیر کے لئے کالا دن ہے: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پانچ اگست کا دن جموں وکشمیر و ملک کے لئے ایک کالا دن ہے کیونکہ اسی دن غیر آئینی طور پر ہماری خصوصی پوزیشن چھین لی گئی

محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
user

یو این آئی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پانچ اگست کا دن جموں وکشمیر و ملک کے لئے ایک کالا دن ہے کیونکہ اسی دن غیر آئینی طور پر ہماری خصوصی پوزیشن چھین لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ملک کے آئین کی دھجیاں اڑالی گئی جس نے ہمیں یہ جھنڈا اور آئین دیا تھا۔

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’آج کا دن ملک اور جموں وکشمیر کے لئے کالا دن ہے کیونکہ اسی دن غیر آئینی طور ہماری خصوصی پوزیشن کو ہم سے چھین لیا گیا‘۔ ان کا کہنا تھا: ’ ملک کے اُس آئین کی دھجیاں اڑا لی گئیں جس نے ہمیں یہ جھنڈا اور آئین دیا تھا‘۔


محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس وقت جب ایسا ہوا ملک کے لوگ خاموش رہے بلکہ کچھ لوگوں نے جشن منایا۔ انہوں نے کہا: ’میں ملک کے لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ جو ترنگا آج لوگ شان سے لہراتے ہیں یہ لوگ اس کو بدل کر آپ کے ہاتھوں میں بھگوا جھنڈا دینا چاہتے ہیں پھر آپ ہوش میں آؤ گے‘۔

ان کا کہنا تھا: ’یہ لوگ ملک کو مذیب کی بنیادوں پر تقسیم کرکے ایک مذہبی ملک بنایا چاہتے ہیں‘۔ موصوفہ نے کہا کہ ہم نہ صرف جموں وکشمیر سے چھینی گئی خصوصی پوزیشن واپس لائیں گے بلکہ کشمیر مسئلے جس کے لئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں، ملک کے جوانوں نے شہادتیں دیں، کے حل کے لئے بھی ان لوگوں کو مجبور کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔