’کرناٹک میں ملازمت کی نیلامی، 80 لاکھ روپے میں پولیس سب انسپکٹر کا عہدہ فروخت‘، راہل گاندھی کا بی جے پی حکومت پر حملہ
راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کی بی جے پی حکومت ملازمتوں کی نیلامی کر رہی ہے، ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کا ڈبل انجن کمیشن کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کا مستقبل بھی کھا رہا ہے۔
کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کرناٹک کی بی جے پی حکومت پر بدھ کے روز ایک بار پھر شدید حملہ کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کی بی جے پی حکومت ملازمتوں کی نیلامی کر رہی ہے۔ یہ بیان انھوں نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی کا ڈبل انجن، کمیشن کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کا مستقبل کھا رہا ہے۔‘‘
اس سلسلے میں راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے ’’کرناٹک میں بی جے پی حکومت ملازمتوں کی نیلامی کر رہی ہے۔ پولیس سب انسپکٹر کا عہدہ 80 لاکھ روپے میں فروخت کیا، اسسٹنٹ پروفیسر عہدہ کی ’سیل‘، انجینئر عہدہ کی ’سیل‘ نوجوان بے روزگاری کی زد میں ہیں، بی جے پی حکومت فروخت کرنے میں مصروف ہے۔‘‘
واضح رہے کہ راہل گاندھی ان دنوں کرناٹک میں بھارت جوڑو یاترا کی قیادت کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی اس یاترا کے دوران لگاتار کرناٹک حکومت پر حملہ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ’’کرناٹک میں ملازمتیں فروخت ہو رہی ہیں... پولیس، سب انسپکٹر کے عہدے 80 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے فروخت ہو گئے، جو کچھ بھی وہ فروخت کر سکتے ہیں، وہ سب بیچتے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا نفرت، غصہ، بے روزگاری، مہنگائی، اشیائے خوردنی کی بڑھتی قیمتوں سے لڑنے کے لیے ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔