کسان تحریک کے سبب دہلی میٹرو کے کئی اسٹیشن بند، سفر سے پہلے جانیں تفصیل

زرعی قوانین کے خلاف دو دن سے کسانوں کی تحریک جاری ہے۔ ہریانہ اور پنجاب سے بڑی تعداد میں کسان دہلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس تحریک کو دیکھتے ہوئے دہلی میٹرو نے کچھ اسٹیشنوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ دہلی میٹرو
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ دہلی میٹرو
user

تنویر

کسان تحریک کو دیکھتے ہوئے دہلی—ین سی آر کے درمیان کئی میٹرو اسٹیشن بند کر دیے گئے ہیں۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ گرین لائن پر بریگیڈیر ہوشیار سنگھ، بہادر گڑھ ستی، پنڈت شری رام شرما، ٹیکری بارڈر، ٹیکری کلاں اور گھیور میٹرو اسٹیشنوں کے انٹری اور ایگزٹ دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔

زرعی قوانین کے خلاف دو دن سے کسانوں کی تحریک جاری ہے۔ ہریانہ اور پنجاب سے بڑی تعداد میں کسان دہلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کے لیے کسان دہلی پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ کسانوں کی تحریک کو دیکھتے ہوئے دہلی میٹرو نے ان اسٹیشنوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


دوسری طرف دہلی سے گروگرام اور یو پی بارڈر پر زبردست ٹریفک جام کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بارڈر پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ کسانوں کے ’دہلی چلو‘ تحریک کے درمیان دہلی-گروگرام بارڈر پر ٹریفک کا طویل جام لگ گیا ہے۔ کسان تحریک کی وجہ سے دہلی جانے والی سبھی گاڑیوں کی جانچ کی جا رہی ہے جس سے دہلی-گروگرام بارڈر پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں۔ بارڈر پر سی آئی ایس ایف کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ سی آئی ایس ایف کی تعیناتی کے درمیان گاڑیوں کی زبردست چیکنگ ہو رہی ہے۔ اگر آپ دہلی-این سی آر میں رہتے ہیں تو ان علاقوں میں آپ بھی جانے سے پرہیز کریں، ورنہ آپ بھی جام میں گھنٹوں پھنس جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔