ادے پور-احمد آباد ریل لائن کو اڑانے کی کوشش، 13 دن پہلے پی ایم مودی نے کیا تھا افتتاح

خاص بات یہ ہے کہ میواڑ۔واگڑ کے لوگ پچھلے 14 سالوں سے اس ٹریک کا مطالبہ کر رہے تھے، جسے سماج دشمن عناصر نے 14 دن تک صحیح نہیں رہنے دیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

صرف 15 دن قبل راجستھان۔گجرات کو ریلوے لائن سے جوڑنے والے براڈ گیج ٹریک کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا، ہفتہ کی رات کو سماج دشمن عناصر نے دھماکہ خیز مواد سے اسے اڑا دیا۔ دھماکے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ اس کی آواز 3 کلومیٹر کے دائرے میں سنی گئی۔ خاص بات یہ ہے کہ میواڑ۔واگڑ کے لوگ پچھلے 14 سالوں سے اس ٹریک کی مانگ کر رہے تھے، جسے سماج دشمن عناصر نے 14 دن تک صحیح نہیں رہنے دیا۔ 13 دن پہلے پی ایم مودی نے گجرات کے اسوار ریلوے اسٹیشن سے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا اور اس کے بعد اس روٹ پر باقاعدہ ٹرینیں چل رہی تھیں۔

واقعے کے بعد ریلوے انتظامیہ سمیت اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی رات 8 سے 9 بجے کے درمیان پیش آیا۔ یہ واقعہ ادے پور شہر سے 50 کلومیٹر دور جاور مائنس ٹاؤن کے قریب پیش آیا۔ دھماکہ کھارو چندا اسٹیشن اور جوار مائنا اسٹیشن کے درمیان تقریباً 8 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا۔


اس دھماکے کی آواز گاؤں والوں کو رات میں سنائی دی تھی، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوا تھا کہ جیسے بارودی سرنگیں پھٹ گئی ہوں۔ اس کے باوجود دیہی نوجوانوں کا ایک گروپ صبح کے وقت ٹریک کے قریب پہنچا اور دیکھا کہ ٹریک ٹوٹا ہوا ہے اور بولٹ بھی ہٹا دیئے گئے تھے۔ اس سے اندازہ لگایا گیا کہ دھماکہ یہیں ہوا تھا اور اسے کانکنی میں استعمال ہونے والے بارودی مواد سے اڑا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔