دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ بنیں آتشی، لیفٹیننٹ گورنر نے دلایا حلف، کابینہ میں 5 اراکین اسمبلی کی شمولیت

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے آج گورنر ہاؤس میں منعقد ایک سادہ تقریب کے دوران آتشی کو وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف دلایا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ساتھ آتشی کابینہ میں شامل پانچ اراکین اسمبلی، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/AamAadmiParty">@AamAadmiParty</a></p></div>

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ساتھ آتشی کابینہ میں شامل پانچ اراکین اسمبلی، تصویر@AamAadmiParty

user

قومی آوازبیورو

عآپ لیڈر آتشی نے آج دہلی کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لے لیا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے 21 ستمبر کو گورنر ہاؤس میں منعقد ایک سادہ تقریب کے دوران آتشی کو وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف دلایا اور اس  کے ساتھ آتشی دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ بن گئیں۔ ساتھ ہی انھوں نے دہلی کی سب سے کم عمر خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کا شرف بھی حاصل کر لیا۔

آتشی کے ساتھ ان کی کابینہ میں 5 عآپ لیڈران کو جگہ ملی ہے۔ گوپال رائے، سوربھ بھاردواج، کیلاش گہلوت، عمران حسین اور مکیش اہلاوت کو وزارتی عہدہ کا حلف دلایا گیا۔ سلطان پور ماجرا سے رکن اسمبلی مکیش اہلاوت پہلی بار دہلی حکومت میں وزیر بنے ہیں، جبکہ گوپال رائے، سوربھ بھاردواج، کیلاش گہلوت، عمران حسین اس سے قبل کیجریوال حکومت میں بھی کابینہ وزیر تھے۔ آئیے نیچے جانتے ہیں وزیر اعلیٰ آتشی اور ان کی کابینہ میں شامل کیے گئے وزراء سے متعلق مختصر تفصیل۔


آتشی:

عآپ کی سینئر لیڈر آتشی دہلی کے کالکا جی سے رکن اسمبلی ہیں۔ اردوند کیجریوال حکومت میں وہ وزیر تعلیم، پی ڈبلیو ڈی، بجلی، سیاھت، ترقی خواتین و اطفال سمیت کئی دیگر محکموں کی وزیر تھیں۔ وہ عام آدمی پارٹی کی سیاسی معاملوں کی کمیٹی کی بھی رکن ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے 2003 میں تاریخ میں انھوں نے ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی۔ عآپ کے قیام کے وقت سے ہی وہ پارٹی کی رکن ہیں۔

سوربھ بھاردواج:

سوربھ دہلی کے گریٹر کیلاش اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ اروند کیجریوال حکومت میں وہ صحت، شہری ترقی، سیاحت و فن و ثقافت، صنعت، آبپاشی اور سیلاب کنٹرول کے وزیر تھے۔ اس سے قبل وہ دہلی جَل بورڈ کے بھی سربراہ رہ چکے ہیں۔ سوربھ بھاردواج نے ایک پرائیویٹ کمپنی میں مائیکرو چپس اور کوڈنگ ایکسپرٹ کی شکل میں اپنے پروفیشنل کیریئر کی شروعات کی تھی۔


کیلاش گہلوت:

کیلاش گہلوت دہلی دیہی کے نجف گڑھ اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ دہلی دیہات کے اہم لیڈر مانے جاتے ہیں۔ کیجریوال حکومت میں وہ ٹرانسپورٹ، ریونیو، ایڈمنسٹریٹو اصلاح، انفارمیشن و ٹیکنالوجی، قانون، انصاف و آئینی امور کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔

گوپال رائے:

گوپال رائے عآپ کے دہلی انچارج ہیں۔ وہ دہلی حکومت میں شامل سب سے زیادہ تجربہ کار لیڈر ہیں۔ اروند کیجریوال حکومت میں وہ ماحولیات و دیگر وزارت کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔ عآپ کی قومی مجلس عاملہ کے بھی رکن ہیں۔ انّا تحریک کے وقت سے ہی اروند کیجریوال کے ساتھ جڑے رہے ہیں۔


عمران حسین:

عمران حسین بلی ماران اسمبلی سیٹ سے عآپ کے رکن اسمبلی ہیں۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں ان کی گرفت اچھی ہے۔ وہ دو مرتبہ رکن اسمبلی رہے ہیں۔ اروند کیجریوال کی کابینہ میں فوڈ و سول سپلائی اور وزیر برائے انخاب تھے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں بیچلر آف بزنس اسٹڈیز میں طالب علم رہے ہیں۔

مکیش اہلاوت:

دلت لیڈر مکیش اہلاوت دہلی کے سلطان پور ماجرا سے رکن اسمبلی ہیں۔ مکیش پہلی بار رکن اسمبلی بنے ہیں۔ انھیں 2020 میں عآپ نے سلطان پور سے ٹکٹ دیا تھا۔ ان سے پہلے سندیپ کمار بھی عآپ کے ٹکٹ سے سلطان پور ماجرا سے 2015 میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اس کے پہلے یہ سیٹ کانگریس کا قلعہ تصور کی جاتی تھی۔ 1993 سے لے کر 2013 تک کا انتخاب کانگریس یہاں سے جیتتی آئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔