مہاراشٹر میں اب اٹھاولے ناراض، بولے ’کنارے کرنے کی طاقت مجھ میں بھی ہے‘

مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیو سینا نے اپنے اتحاد کا اعلان کر دیا ہے اور کتنی سیٹوں پرکون لڑے گا اس کا بھی اعلان کر دیا ہے لیکن اس اعلان سے ان کے اتحادی ناراض ہو گئے ہیں

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

عام انتخابات سے قبل این ڈی اے کی ایک اور اتحادی پارٹی نے بی جے پی سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ مہاراشٹر میں شیو سینا اور بی جے پی کے مابین سیٹوں کے بٹوارے کے بعد آر پی آئی کے سربراہ اور مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف رام داس اٹھاولے نے اپنی پارٹی کو اس اتحاد سے الگ رکھنے کی وجہ سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مجھے کوئی کنارے کرے گا تو انہیں کنارے کرنے کی طاقت مجھ میں ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ہے ’’پورے ملک میں یہ پیغام غلط گیا ہے کہ شیو سینا اور بی جے پی ایک ساتھ آئے لیکن رپبلیکن پاڑٹی آف انڈیا کو ہوا میں چھوڑ دیا۔ ایک بھی سیٹ آر پی آئی کو نہیں دی۔ ابھی بھی اس میں سدھار کیا جا سکتا ہے، ہماری اتنی بڑی مانگ نہیں ہے ‘‘۔

اٹھاولے نے کہا کہ ’’ مجھے کوئی کنارے کرے گا تو انہیں کنارے کرنے کی طاقت مجھ میں ہے۔ یہ بات صحیح ہے کہ بی جے پی اور شیو سینا میں تال میل ہو گیا ہے اور امت شاہ کی موجودگی میں اس کا اعلان بھی ہو گیا ہے اور اعلان کے وقت مجھے وہاں بلانے کی ضرورت تھی‘‘

واضح رہے 18 فروری کو بی جے پی صدر امت شاہ اور شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں دونوں پارٹیوں کے اتحاد کا اعلان ہوا تھا اور سمجھوتہ کے تحت یہ طے ہوا تھا ریاست کی کل 48 سیٹوں میں سے 25 پر بی جے پی چناؤ لڑے گی جبکہ 23 پر شیو سینا چناؤ لڑے گی ۔ اس کے بعد یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مہاراشٹر کی چھوٹی پارٹیوں کو بی جے پی اپنی 25 سیٹوں میں سے سیٹیں دے گی ۔ اس بیچ میں یہ خبر آئی ہے کہ بی جے پی کی چار چھوٹی اتحادی پارٹیوں کی آج ایک میٹنگ ہونے جا رہی ہے اور وہ اس میٹنگ میں مستقبل کی اپنی حکمت عملی طے کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Feb 2019, 9:08 AM