مہاراشٹر: بھاری بارش کے بعد اسمبلی پانی پانی، موم بتی جلاکر بیٹھے ارکان اسمبلی

اسمبلی میں بجلی گل ہو جانے کی وجہ سے ارکان اسمبلی موم بتی جلا کر اجلاس میں حصہ لے رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کونکن، گوا، سنٹرل مہاراشٹر اور ویدربھا علاقوں میں آج بھی بارش کے امکانات ہیں۔

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا
user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر کے ناگپور میں بھاری بارش کے سبب اسمبلی کمپاؤنڈ میں پانی بھر گیا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ اجلاس روکنا پڑ گیا۔ بارش کی وجہ سے اسمبلی کمپاؤنڈ کو بجلی دینے ولا پاور سب اسٹیشن غرقآب ہو گیا اور بجلی چلی گئی ہے۔ اسمبلی کمپاؤنڈ میں رہنماؤں نے موم بتی جلا کر کارروائی میں حصہ لیا۔

بھاری بارش کے بعد کام کاج روک دیا گیا۔ صبح 10 بجے اسمبلی کا اجلاس شروع ہونا تھا۔ اس سے پہلے جب اپوزیشن رہنما اسمبلی میں احتجاج کر رہے تھے تو بجلی سپلائی روک دی گئی۔ جس کے بعد اسمبلی اسپیکر نے پوری صورت حال کا جائزہ لیا اور کارروائی کو ملتوی کر دیا۔

کام کاج ٹھپ ہونے سے قبل سابق آب پازشی کے وزیر اور این سی پی کے رہنما اجیت پوار نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ حکومت نے کوئی تیاری کئے بغیر ناگپور میں اجلاس بلا لیا۔ وہیں قانون ساز کونسل کے رہنما دھننجے منڈے نے الزام لگایا کہ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا اگر ناگپور میں بھاری بارش ہوئی تو کام کاج پر اثر پڑے گا۔ اس کے باوجود حکومت نے منمانی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کونکن، گوا، سنٹرل مہاراشٹر، ویدرربھا کے کچھ علاقوں میں آج بھی بھاری بارش کے امکانات ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، سیکم، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، گجرات، مراٹھواڑہ، تلنگانہ اور ساحلی اور شمالی اندرون کرناٹک میں بھی بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ تمل ناڈو، رائل سیما، ساحلی آندھر پردیش، تلنگانہ اور اندرون کرناٹک میں دھول بھاری آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے امکانات ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Jul 2018, 2:40 PM