سال کے خاتمہ پر شیئر مارکیٹ ہوا خوشحال! لائف ٹائم ہائی پر بند ہوا سنسیکس-نفٹی

آج کے ٹریڈ میں سب سے بڑی تیزی نفٹی ایف ایم سی جی انڈیکس میں دیکھنے کو ملی جو 754 پوائنٹس اُچھال کے ساتھ 56504 پوائنٹس پر بند ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>شیئر مارکیٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شیئر مارکیٹ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

انڈین شیئر بازار میں 2023 کے آخری کاروباری ہفتے میں لگاتار تیسرے دن شاندار تیزی دیکھنے کو ملی۔ سال کے خاتمہ پر شیئر مارکیٹ خوشحال دکھائی دے رہا ہے اور آج تو سنسیکس اور نفٹی لائف ٹائم ہائی پر بند ہوا۔ ایف ایم سی جی اور انرجی اسٹاک میں خریداری نے بازار میں آج کی رفتار کی قیادت کی۔ دسمبر سیریز کا بھی یہ آخر تھا اور زوردار خریداری کی بدولت بی ایس ای سنسیکس 371 پوائنٹس اچھال کے ساتھ 72410 اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 124 پوائنٹس اچھال کے ساتھ 21778 پر بند ہوا ہے۔ دونوں ہی انڈیکس کا یہ لائف ٹائم ہائی ہے۔

آج کے ٹریڈ میں سب سے بڑی تیزی نفٹی ایف ایم سی جی انڈیکس میں رہی جو 754 پوائنٹس اچھال کے ساتھ 56504 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس کے علاوہ بینکنگ، انرجی، آٹو، فارما، میٹلس، انفرا، کموڈیٹی، ہیلتھ کیئر، آئل اینڈ گیس سیکٹر کے اسٹاکس میں بھی زوردار تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ آج کے ٹریڈ میں صرف آئی ٹی اور کنزیومر ڈیوریبلس اسٹاکس میں گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ مڈ کیپ اور اسمال کیپ اسٹاکس میں رونق برقرار ہے۔ سنسیکس کے 30 شیئر میں 22 تیزی کے ساتھ اور 8 گر کر بند ہوئے، جبکہ نفٹی کے 50 شیئر میں 38 تیزی کے ساتھ اور 12 گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔


شیئر بازار میں شاندار تیزی کے سبب مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اچھال دیکھنے کو ملا ہے۔ بی ایس ای پر لسٹیڈ کمپنیوں کا مارکیٹ کیپ 363 لاکھ کروڑ روپے پر جا پہنچا ہے جو گزشتہ سیشن میں 361.30 لاکھ کروڑ روپے رہا تھا۔ آج کے کاروبار میں سرمایہ کاروں کی ملکیت میں 1.70 لاکھ کروڑ روپے کا اچھال دیکھنے کو ملا ہے۔

آج کے کاروبار میں این ٹی پی سی 2.45 فیصد، نیسلے 2.26 فیصد، پاور گرڈ 2.14 فیصد، مہندرا اینڈ مہندرا 1.33 فیصد، ٹاٹا موٹرس 1.13 فیصد، آئی ٹی سی 1.11 فیصد، بھارتی ایئرٹیل 1.06 فیصد، ایچ ڈی ایف سی بینک 0.80 فیصد، ریلائنس 0.70 فیصد کی تیزی کے ساتھ بند ہوا، جبکہ ایشین پینٹس 0.63 فیصد، انفوسس 0.48 فیصد، الٹراٹیک سیمنٹ 0.38 فیصد، ماروتی سوزوکی 0.37 فیصد کی تیزی کے ساتھ بند ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔