آگ بجھانے کا آلہ بنانے والی فیکٹری آگ میں جل کر خاکستر، کم از کم 8 افراد ہلاک

ہریانہ میں گڑگاؤں کے دولت آباد صنعتی علاقے میں آگ بجھانے کا آلہ بنانے والی کمپنی میں آگ لگنے سے کم از کم 8 افراد جان چلی گئی

<div class="paragraphs"><p>گڑگاؤں میں آتشزدگی</p></div>

گڑگاؤں میں آتشزدگی

user

قومی آواز بیورو

گڑگاؤں: ہریانہ میں گڑگاؤں کے دولت آباد صنعتی علاقے میں آگ بجھانے کا آلہ بنانے والی کمپنی میں آگ لگنے سے کم از کم 8 افراد جان چلی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجہ سے آس پاس کے علاقے میں بڑی تعداد میں مکانات اور صنعتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اسسٹنٹ فائر آفیسر سینی نے بتایا کہ ہفتہ کی علی الصبح 2:45 بجے سنجے کمار کانسٹیبل نے بھیم نگر فائر ڈپارٹمنٹ کو فون کیا اور بتایا کہ دولت آباد انڈسٹریل ایریا میں دھماکہ ہوا ہے اور اس کی وجہ سے بھیانک آگ لگ گئی۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گڑگاؤں کے بھیم نگر اور سیکٹر 29 سے فائر ڈپارٹمنٹ کے دفتر کی تقریباً ایک درجن گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 5 افراد کو زخمی حالت میں جائے وقوعہ سے نکال کر اسپتال لے جایا گیا، جب کہ دو افراد کی لاشیں ملی ہیں اور ایک شخص لاپتہ ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ قریبی گھروں اور صنعتوں کو بھاری نقصان پہنچا۔


محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ ابھی تک انتظامیہ نے اس واقعے میں آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔