چھٹا مرحلہ: مغربی بنگال میں نیم فوجی دستوں کی 600 سے زیادہ کمپنیاں تعینات

لوک سبھا الیکشن کے چھٹے مرحلے میں مغربی بنگال کی چند سیٹوں پر نکسلیوں کے اثرات کے مدنظر آزادانہ‘ غیر جانبدارانہ اور پرامن الیکشن کے لئے نیم فوجی دستوں کی 600 سے زیادہ کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: لوک سبھا الیکشن کے چھٹے مرحلے میں مغربی بنگال کی چند سیٹوں پر نکسلیوں کے اثرات کے مدنظر آزادانہ‘ غیر جانبدارانہ اور پرامن الیکشن کے لئے نیم فوجی دستوں کی 600 سے زیادہ کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ اس مرحلے میں ریاست کی آٹھ سیٹوں تملک‘ کانٹھی گٹھل‘ جھارگرام‘ مدینی پور‘ پرولیا‘ بانکوڑا‘ وشنوپور اور جنگل محل میں الیکشن ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق خصوصی طورپر جنگل محل علاقہ کے حسا س اور وہاں نکسلی تشدد کے خدشہ کے مدنظر ریاست میں مرکزی پولس فورس کی 602 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ ان میں مرکزی ریزرو پولس فورس‘ بارڈر سیکورٹی فورس، سی آئی ایس ایف‘ سشتر سیما بل، انڈو تبت سرحدی پولس، ریلوے پروٹیکشن فورس اور ریپڈ ایکشن فورس کی کمپنیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست کی مسلح پولیس کی 111کمپنیوں کو بھی انتخابی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ نیز تمام انتخابی مراکز پر 547 کوئک ایکشن ٹیمیں بھی تعینات کی جارہی ہیں۔


ووٹروں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے نیم فوجی دستے مختلف مقامات پر مارچ کررہے ہیں۔ ساتھ ہی ان کی گشت بھی بڑھائی گئی ہے۔ تمام مقامات پر تلاشی اور جان مہم چلائی جارہی ہے۔ انتخابی اہلکاروں‘ ووٹروں‘ ای وی ایم‘ امیدواروں اور افسران کی سیکورٹی کے لئے بھی کئی قدم اٹھائے جارہے ہیں۔

نیم فوج یدستوں کے تمام کمانڈنٹوں اور کمپنی کمانڈوں کو لوک سبھا حلقوں کے حساس علاقوں کی جانکاری دی گئی ہے۔ کوئک ایکشن ٹیموں کو پوری طرح مستعد رہنے اور کسی بھی طرح کی شکایت پر فوراَ کارروائی کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ٹیموں اور سیکورٹی فورسیز سے آئی ای ڈی سے بھی ہوشیار ہنے کے لئے کہا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔