جموں و کشمیر: بڈگام میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، اسلحہ وگولہ بارود بر آمد، پولیس

پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر / @ians_India</p></div>

تصویر ٹوئٹر / @ians_India

user

یو این آئی

سری نگر: پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے فوج کی 62 آر آر کے ساتھ کارروائی انجام دیتے ہوئے بڈگام ضلع کے خانصاحب علاقے میں 3 ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کیا۔

انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت قیصر احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن کرمشورہ، طاہر احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن واگورہ اور عاقب رشید گنائی ولد عبدالرشید گنائی ساکن واگورہ کے بطور کی گئی ہے۔


بیان میں کہا گیا کہ تینوں لشکر طیبہ نامی ملی ٹینٹ تنظیم سے وابستہ تھے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے ایک چینی ہینڈ گرینیڈ، 2 میگزین، 57 گولیاں اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مواد کو مزید تحقیقات کے لئے کیس ریکارڈ میں رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن خانصاحب میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔