2 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، آئیے 15 نکات میں حاصل کریں سبھی اہم جانکاریاں

جموں و کشمیر میں جب 2014 میں اسمبلی انتخاب ہوا تھا تب 87 سیٹیں تھیں، لیکن اب نئی حد بندی کے بعد مرکز کے زیر انتظام اس خطہ میں سیٹوں کی تعداد بڑھ کر 90 ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جموں و کشمیر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار، تصویر ویپن/قومی آواز</p></div>

جموں و کشمیر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار، تصویر ویپن/قومی آواز

user

قومی آواز بیورو

انتخابی کمیشن نے آج جموں و کشمیر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر میں جہاں 3 مراحل میں انتخاب ہوں گے، وہیں ہریانہ میں ایک ہی مرحلہ میں ووٹنگ کا عمل انجام پا جائے گا۔ مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر اور ریاست ہریانہ میں اسمبلی کی 90-90 نشستیں ہیں۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخاب کئی معنوں میں اہم ہے کیونکہ وہاں 10 سال قبل یعنی 2014 میں اسمبلی انتخاب ہوا تھا۔ ساتھ ہی دفعہ 370 ہٹنے کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخاب ہونے جا رہا ہے۔ آج انتخابی کمیشن کی پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کئی اہم باتیں میڈیا کے سامنے رکھیں۔ آئیے 15 نکات میں سبھی اہم جانکاریوں پر ڈالیں سرسری نظر۔

2 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، آئیے 15 نکات میں حاصل کریں سبھی اہم جانکاریاں
  1. چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ عام انتخاب میں جو تصویریں ہندوستان نے دکھائی، وہ پوری دنیا کو حیران کرنے والے رہے ہیں۔ جب جب دنیا میں انتخابات ہوں گے، تو آپ کو یقینی طور سے اپنے انتخاب کی یاد آتی رہے گی۔

  2. الیکشن کمیشن نے کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں جموں و کشمیر کے پولنگ بوتھوں پر جو طویل قطاریں دیکھی گئیں، وہ عوام کی طاقت کو ظاہر کر رہی تھیں۔ جموں و کشمیر کے لوگوں نے بلیٹ اور بائیکاٹ کے بدلے بیلٹ کا انتخاب کیا۔ مرکز کے زیر انتظام خطہ میں جمہوریت پر اعتماد بڑھا ہے۔

  3. جموں و کشمیر میں اس سے قبل 2014 میں اسمبلی انتخاب ہوا تھا۔ تب 87 سیٹیں تھیں، لیکن نئی حد بندی کے بعد مرکز کے زیر انتظام خطہ میں سیٹوں کی تعداد بڑھ کر 90 ہو گئی ہے۔ آخری بار جب جموں و کشمیر میں انتخاب ہوا تھا تو وہاں دفعہ 370 برقرار تھا۔

  4. جموں و کشمیر میں ووٹرس کی تعداد 87.09 لاکھ ہے۔ اس میں 20 لاکھ سے زیادہ نوجوان ووٹرس ہیں۔ مجموعی پولنگ اسٹیشن کی بات کریں تو اس میں 11838 بوتھ ہوں گے۔ 74 جنرل سیٹیں، 7 ایس سی اور 9 ایس ٹی سیٹیں یہاں ہیں۔

  5. الیکشن کمیشن جموں و کشمیر کے لیے 20 اگست کو فائنل ووٹر لسٹ جاری کر دے گا۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ووٹنگ میں بھروسہ ہے، ہمیں امید ہے کہ اس بار زیادہ سے زیادہ لوگ انتخابی تشہیر کریں گے۔

  6. چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں لوگ بغیر کسی خوف کے انتخابی تشہیر کریں۔ نوجوان اور خواتین ووٹرس اس میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوں گے، یہی امید ہے۔ اس بار کے انتخاب میں 360 ماڈل پولنگ بوتھ ہوں گے۔

  7. ہریانہ کی بات کریں تو یہاں 90 اسمبلی سیٹیں ہیں اور تقریباً 2 کروڑ 1 لاکھ ووٹرس ہیں۔ ہریانہ کا الیکٹورل رول 27 اگست کو فائنل ہو جائے گا۔

  8. ہریانہ میں 20629 پولنگ بوتھ ہوں گے۔ اس میں 150 ماڈل بوتھ ہوں گے۔ 90 میں سے 73 جنرل سیٹیں ہوں گی، جبکہ 17 سیٹیں ایس سی کی ہوں گی۔ ایس ٹی زمرہ کے لیے کوئی سیٹ ریزرو نہیں ہے۔ ہریانہ اور جموں و کشمیر دونوں ہی مقامات پر سبھی پولنگ اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کا انتظام کیا گیا ہے۔

  9. الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہریانہ کے بڑے شہروں میں سوسائٹی بوتھ بنائے جائیں گے تاکہ ووٹرس کو کسی بھی طرح کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ریاست میں اس مرتبہ 4 لاکھ 52 ہزار ایسے ووٹرس ہوں گے جو پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔

  10. جموں و کشمیر میں تین مراحل میں انتخاب ہوگا۔ پہلے مرحلہ کے لیے 28 اگست کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور پہلے مرحلہ کے لیے ووٹ 18 ستمبر کو ڈالے جائیں گے۔

  11. جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ کے لیے 29 اگست کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا اور ووٹنگ 25 ستمبر کو ہوگا۔

  12. جموں و کشمیر میں تیسرے مرحلہ کے لیے یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

  13. ہریانہ میں ایک ہی مرحلہ میں اسمبلی انتخاب ہوگا۔ اس ریاست میں یکم اکتوبر کو سبھی 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

  14. جموں و کشمیر اور ہریانہ دونوں کے ہی اسمبلی انتخابی نتائج 4 اکتوبر کو برآمد ہوں گے۔

  15. ہریانہ اسمبلی کی مدت کار 3 نومبر کو ختم ہو رہی ہے، اس سے قبل نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔