آسام سیلاب: امت شاہ نے مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی

امت شاہ نے اتوار کو ٹوئٹ کیا کہ طوفانی بارش کی وجہ سے آسام میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور میں نے وزیراعلیٰ ہیمنت شرما سے بات کی ہے اور انہیں مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

امت شاہ، تصویر یو این آئی
امت شاہ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آسام میں طوفانی بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی سیلاب جیسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما سے بات کی اور انہیں مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی، امت شاہ نے اتوار کو ٹوئٹ کیا کہ طوفانی بارش کی وجہ سے آسام میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور میں نے وزیراعلیٰ ہیمنت شرما سے بات کی ہے اور انہیں مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیمیں پہلے ہی وہاں راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں اور ضرورت پڑنے پر صورت حال سے نمٹنے کے لیے مناسب تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تیار رکھا گیا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت ہمیشہ بحران کے وقت آسام کے لوگوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور مرکز ریاستی حکومت کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ آسام میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔