آسام کے وزیر اعلیٰ کا نام فائنل، سروانند سونووال پر ہیمنت بسوا سرما کو ترجیح
آسام اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والی اتحاد کے اقتدار میں آنے کے بعد سروانند سونووال اور ہیمنت بسوا سرما دونوں ہی وزیراعلیٰ کے عہدے کی دوڑ میں شامل تھے۔
گوہاٹی: ہیمنت بسوا سرما آسام کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ بی جے پی نے موجودہ وزیر اعلیٰ سروانند سونووال پر ہیمنت بسوا سرما کے نام کو ترجیح دی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ آسام کے نئے وزیر اعلیٰ کا حلف لیں گے۔ بی جے پی کی تین رکنی مرکزی مشاہدوں کی موجودگی میں اتوار کے روز یہاں نو منتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس دوران موجودہ وزیراعلیٰ سروانند سونووال نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے گورنر پروفیسر جگدیش مکھی سے راج بھون میں ملاقات کی اور انھیں اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔
آسام اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والی اتحاد کے اقتدار میں آنے کے بعد سونووال اور سرما دونوں ہی وزیراعلیٰ کے عہدے کی دوڑ میں تھے۔ سرما نے 1996 میں اپنا سیاسی کریئر شروع کیا تھا اور پہلی بار 2001 میں جالُکباڑی اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار کے طور پر آسام گن پریشد کے رہنما بِھرگو پھوکن کو شکست دی تھی۔ اس کے بعد 2006، 2011 اور 2016 کے اسمبلی انتخابات میں اسی سیٹ پر اپنی جیت کا سلسلہ قائم رکھا۔ اس بار 2021 کا الیکشن بھی یہیں سے لڑا اور چھٹویں بار جیت حاصل کی۔ انہوں نے وزیر کے طور پر آسام تعلیم، صحت اور خاندانی بہبود، زراعت، منصوبہ بندی اور ترقی، پی ڈبلیو ڈی اور خزانہ جیسے اہم محکموں کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔