علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سابق طالبہ آسیہ اسلام کی لندن اسکول آف اکنامکس میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تقرری

وومنس کالج کی ریٹائرڈ پروفیسر کنیز خواجہ احمد (جنہوں نے آسیہ اسلام کو کمیونیکیٹیو انگلش کی تعلیم دی تھی) نے آسیہ اسلام کی کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آسیہ اسلام، بشکریہ&nbsp;indiatomorrow.net</p></div>

آسیہ اسلام، بشکریہindiatomorrow.net

user

قومی آوازبیورو

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سابق طالبہ ڈاکٹر آسیہ اسلام کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انھیں لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس (ایل ایس ای)، لندن کے ڈپارٹمنٹ آف جنڈر اسٹڈیز میں مستقل فیکلٹی کے طور پر اسسٹنٹ پروفیسر عہدے پر تقرری ملی ہے۔ ان کی اس کامیابی پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبا و اساتذہ میں خوشی کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔

وومنس کالج کی ریٹائرڈ پروفیسر کنیز خواجہ احمد (جنہوں نے آسیہ اسلام کو کمیونیکیٹیو انگلش کی تعلیم دی تھی) نے آسیہ اسلام کی کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ انگریزی نیوز پورٹل ’انڈیا ٹمورو‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’میں نے جن بچوں کو تعلیم دی ہے ان میں آسیہ کو ایک مثالی طالبہ کے طور پر یاد کرتی ہوں۔ اگرچہ میں نے انہیں جو تعلیم دی وہ ابتدائی ادوار کی تھیں، جو عموماً ہماری روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی گفتگو کا حصہ تھیں، لیکن وہ اس سبق کو لے کر ہمیشہ سنجیدہ رہتی تھی۔ وہ وقت کی بہت پابند تھی اور اس کے اندر کچھ کر گزرنے کا جذبہ صاف دکھائی دیتا تھا۔ مجھے امید ہے کہ وہ مجھے اب بھی یاد کرتی ہو گی۔ ہم سبھی کو ان کی کامیابی پر بہت فخر ہے اور ان کو مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔‘‘


آسیہ کی ایک دوسری خاتون ٹیچر پروفیسر نکہت تاج کا کہنا ہے کہ’’آسیہ نے یقیناً ہمارے سر کو فخر سے بلند کیا ہے۔ اس کی کامیابی ہمارے لئے کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ مجھے یقین تھا کہ وہ ایک دن ناقابل تسخیر کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے اپنے زمانۂ طالب علمی میں انڈر گریجویٹ سطح پر ’ذاکر حسین میڈل برائے اکیڈمک ایکسیلنس‘ جیتا تھا اور یہ ان کے کامیابی کی شروعات تھی۔‘‘

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نائمہ خاتون جو پہلے وومنس کالج کی پرنسپل تھیں، انھوں نے بھی ڈاکٹر آسیہ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ’’لندن اسکول آف اکنامکس میں ان کی تقرری ہمارے طالب علموٖں کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور عظیم غیر ملکی یونیورسیٹیز میں تعلیمی کیریئر بنانے کے لئے سخت محنت کرنے کی طرف راغب کرے گی۔‘‘


بہرحال، آسیہ اسلام ایل ایس ای جنڈر اسٹڈیز میں تقرری سے قبل یونیورسٹی آف لیڈس میں جنڈر اینڈ ورک شعبہ میں لکچرر کے عہدہ پر فائز تھیں۔ اس سے قبل نیونہم کالج یونیورسٹی آف کیمبرج میں جونیئر ریسرچ فیلو تھی۔ آسیہ کا کہنا ہے کہ ان عہدوں پر میں نے حقوق نسواں کی عالمی سیاسی معیشت، سیاہ فام حقوق نسواں تھیوری وغیرہ کی تعلیم دی۔

آسیہ نے اپنی پی ایچ ڈی کی تعلیم یونیورسٹی آف کیمبرج سے سماجیات موضوع سے کیا تھا۔ انہوں نے جنڈر (جنس) میں ایم ایس سی میڈیا اینڈ کلچر لندن اسکول آف اکنامکس سے کیا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ’کمیونیکیوٹیو انگلش‘ (مواصلاتی انگریزی) میں گریجویشن مکمل کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔