ایشیائی کھیل، 12واں دن: ہندوستانی ہاکی ٹیم سے تمغہ کی امید

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا
user

قومی آواز بیورو

30 Aug 2018, 10:28 AM

انڈونیشیا کی راجدھانی جکارتا میں جاری 18 ویں ایشیائی کھیلوں کے 12 ویں دن کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ ہندوستان کی آج ملی جلی شروعات ہوئی۔ ایتھلیٹ سندیپ کمار مردوں کے 50 کلومیٹر پیدل چال مقابلہ اور ہرش دیپ جوڈو کے 81 کلو ویٹ گروپ کے پری کوارٹر فائنل سے باہر ہو گئے، لیکن ٹینس میں روہن بوپنا اور ویسیلن نے مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

مردوں کی ہندوستانی ہاکی ٹیم کا سیمی فائنل میں ملیشیائی ٹیم سے مقابلہ ہوگا، اس میں ہندوتان کو تمغہ کی امید ہے۔

خواتین ہاکی ٹیم 20 سال بعد فائنل میں

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل میں بدھ کے روز چین کو 1-0 سے شکست دے کر 20 سال کے طویل وقفے کے بعد 18 ویں ایشیائی کھیلوں کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم اب 36 سال کے وقفے کے بعد طلائی تمغہ جیتنے اور 2020 کے ٹوکیو اولمپک کا ٹکٹ حاصل کرنے سے ایک قدم دور رہ گئی ہے۔ ہندوستان نے آخری بار 1982 میں نئی دہلی ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔