ایشیائی کھیل: فائنل نہیں جیت سکی خاتون ہاکی ٹیم، حاصل کیا نقرئی تمغہ
جکارتا میں جاری 18 ویں ایشیائی کھیلوں کے 13ویں روز ہندوستان نے 3 اور تمغے حاصل کئے جس کے بعد ملک کے لئے حاصل تمغوں کی کل تعداد 62 ہو گئی۔
ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے جیت پائی گولڈ، جاپان نے دی شکست
ہندوستان کی خاتون ہاکی ٹیم سخت مقابلے میں آج جاپان سے شکست کھا گئی۔ ایشیائی کھیلوں کے 13ویں دن فائنل میں جاپان نے ہندوستان کو 2-1 سے شکست دی۔
ہندوستانی باکسر امت پنگھال 49 کلو گرام کیٹگری کے فائنل میں
ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی باکسر امت پنگھال بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے 49 کلو گرام کیٹگری کے فائنل میں داخل ہو گئے۔ ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کی امیدیں بڑھ گئی ہیں اور کھیل شائقین ایک اور طلائی تمغہ کی امید کر رہے ہیں۔
انڈونیشیا کے شہر جکارتا میں جاری 18ویں ایشیائی کھیلوں کے 13 ویں دن ہندوستان نے 3 مزید تمغے حاصل کر لئے۔ خواتین کے 49 ایف ایکس سیلنگ مقابلہ میں ہندوتان کو سلورمیڈل حاصل ہوا۔
اس کے علاوہ ورون اشوک ٹھکر اور گنپتی کیلا پنڈا چینگپا نے مردوں کے 49 ای آر سیلنگ مقابلہ میں ہندوستان کو کانسہ کا تمغہ حاصل ہوا۔ ہنددوستان کی ہرشیتا تومر نے اوپن لیز 4.7 مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔
ایشیائی کھیلوں میں اب تک ہندوستان کے کل تمغوں کی تعداد 62 ہے، جن میں 13 طلائی، 22 نقرئی اور 27 کانسے تمغے شامل ہیں۔ تمغوں کی فہرست میں ہندوستان 8ویں مقام پر ہے۔
جمعہ کو شام 6.30 بجے ہندوستان کی خاتون ہاکی ٹیم طلائی تمغہ کے لئے جاپان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ اس کے علاوہ مکے بازی کے سیمی فائنل میں امت پنگھال اپنا دم دکھائیں گے۔ ہندوستان کے تجربہ کار مکے باز وکاس کرشن چوٹ لگنے کی وجہ سے سیمی فائنل سے باہر ہو گئے۔ وکاس کو اب کانسہ کے تمغہ سے ہی صبر کرنا پڑے گا۔ گزشتہ روز ایتھلیٹکس مقابلوں کا آخری دن تھا اور ہندوستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 طلائی سمیت 5 تمغے اپنی جھولی میں ڈالے تھے۔
جمعہ کے روز اسکویش سے ہندوستان کے لئے اچھی خبر ہے۔ ہندوستان کی خاتون ٹیم نے سیمی فائنل میں ملیشیا کو 2-0 سے ہرا کر فائنل میں مقام بنا لیا ہے اور ہندوستان کا سلور میڈل پکا ہو گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔