گیانواپی مسجد کے احاطہ میں اے ایس آئی کا سروے جاری، عمارتوں کی تاریخ کا پتہ لگانے کی کوشش

اتر پردیش کے وارانسی میں واقعہ گیانواپی مسجد کے احاطہ میں اے ایس آئی کا سروے جاری ہے اور ٹیم جمعہ کو بھی مقررہ وقت پر جانچ پڑتال کرنے پہنچ گئی

<div class="paragraphs"><p>گیانواپی اے ایس آئی سروے / آئی اے این ایس</p></div>

گیانواپی اے ایس آئی سروے / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

وارانسی: اتر پردیش کے وارانسی میں واقعہ گیانواپی مسجد کے احاطہ میں اے ایس آئی کا سروے جاری ہے اور ٹیم جمعہ کو بھی مقررہ وقت پر جانچ پڑتال کرنے پہنچ گئی۔ اے ایس آئی سروے میں مختلف مشینیں بھی استعمال کر رہا ہے۔ بنیاد سے لے کر عمارتوں تک کی تاریخ کا پتہ لگانے کے لیے ان حصوں کی تھری ڈی میپنگ بھی کی جا رہی ہے۔

عہدیداروں کے مطابق کانپور کے ماہرین بھی گیانواپی سروے میں اے ایس آئی ٹیم کے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔ ٹیم جدید ٹیسٹنگ مشینوں کے ساتھ پہنچی ہے جس میں گراؤنڈ پینیٹریٹنگ ریڈار (جی پی آر) دیواروں کے پیچھے اور زمین کے نیچے جانچ پڑتال کرے گی۔ کانپور ٹیم کی آمد سے سروے میں شامل ارکان کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پہلے جہاں 42 ممبران سروے کر رہے تھے اب ان کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔


سروے کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی ٹیم نے جمعرات کو گیانواپی مسجد کے احاطہ میں مختلف مقامات کی فوٹو اور ویڈیو گرافی کی۔ اس کے علاوہ احاطہ کے مختلف حصوں میں جدید ترین مشینوں کی مدد سے پیمائش بھی کی گئی۔

صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک تقریباً سات گھنٹے کے سروے میں اے ایس آئی کی ٹیم نے سائنسی طریقے سے اپنی تحقیقات جاری رکھی۔ گیانواپی کے آس پاس واقع مکان کی چھت پر سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ کہیں سے بھی بغیر اجازت کے کوئی فوٹو گرافی یا ویڈیو گرافی نہ کی جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔