دہلی پولیس میں تعینات اے ایس آئی کی کورونا سے موت

پولیس افسر نے اتوار کو بتایا کہ شیش منی پانڈے فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد سال 2014 میں بطور اے ایس آئی دہلی پولیس میں بھرتی ہوئے تھے۔ وہ ان دنوں کرائم برانچ میں تعینات تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے معاملات کے درمیان دہلی پولیس کے کورونا متاثر اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (اے ایس آئی) شیش منی پانڈے کی یہاں آرمی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی ہے۔ ایک پولیس افسر نے اتوار کو بتایا کہ شیش منی پانڈے فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد سال 2014 میں بطور اے ایس آئی دہلی پولیس میں بھرتی ہوئے تھے۔ وہ ان دنوں کرائم برانچ میں تعینات تھے۔ انہوں نے 26 مئی کو بخار اور کھانسی کی شکایت کے بعد کورونا ٹیسٹ کرایا تھا، جس کی رپورٹ 28 مئی کو پازیٹو آئی تھی۔ اس کے بعد انہیں دھولاکواں علاقے میں واقع آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا جہاں کل شام ان کی موت ہوگئی۔

دہلی پولیس میں کورونا وائرس سے پہلی موت بھارت نگر تھانے میں تعینات کانسٹیبل امت کی ہوئی تھی۔ چار مئی کو اچانک امت کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔ پانچ مئی کو ان کی موت ہوگئی تھی۔ موت کے بعد اگلے دن آئی امت کی کورونا رپورٹ میں وہ متاثر پائے گئے۔ واضح رہے کہ پولیس کی مختلف یونٹ کے تقریباً چار سو پولیس اہلکاروں کے متاثر ہونے پر ان کے رابطے میں آنے والے تقریباً ایک ہزار سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو احتیاط کے طورپر قرنطینہ کیا گیا ہے۔ دارالحکومت میں کل شام تک 1,163 کورونا کے نئے معاملے سامنے آچکے ہیں اور 18 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ دہلی میں 18,549 لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 416 پہنچ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔