کسانوں کا قرض یقینی طورپر معاف ہوگا، جو کہا ہے وہ ہو کے رہے گا: گہلوت

اشوک گہلوت نے کہا، ’’کانگریس نے دس دن میں قرض معاف کرنے کا اعلان کیا تھا اور حکومت بنتے ہی اعلان کردیا گیا ہے اور قرض معاف کرنے کے لئے عمل جاری ہے، یقین رکھیں، جوکہا ہے، وہ ہوکے رہے گا۔

تصویر <a href="https://twitter.com/ashokgehlot51">@ashokgehlot51</a>
تصویر @ashokgehlot51
user

یو این آئی

بانس واڑا: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے وزیراعظم نریندرمودی پر الیکشن میں کیے گئے وعدے بھول جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کسانوں کا قرض معاف کرنے کا عمل جاری ہے اور یقینی طوپرقرض معاف ہوگا۔

اشوک گہلوت نے میڈیا سے قرض معافی اور بے روزگاری بھتے کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے ذریعہ کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے کے سوال پر کہا کہ نریندر مودی گزشتہ الیکشن میں وعدے کرکے بھول گئے اور عوام سے کیے وعدوں میں بیرون ملک سے کالا دھن لانے سمیت کسی بھی وعدے پر کام نہیں ہوا اور مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی)، ای ڈی وغیرہ اداروں کا ٖغلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں نفرت اور بے یقینی کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کہتے ہیں کہ ان کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، ان کی لڑائی سیاست میں پالیسیوں اور اصولوں کے سلسلے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے الیکشن کے وقت عوامی جلسوں میں دس دن میں قرض معاف کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے تحت کانگریس کی حکومت بنتے ہی اعلان کردیا گیا ہے اور قرض معاف کرنے کے لئے عمل جاری ہے۔ یقین رکھیں، جوکہا ہے، وہ ہوکے رہے گا۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ریاست میں قرض معافی کا عمل ملک کا سب سے اچھا منصوبہ بن کر سامنے آئے اور جن کسانوں نے قرض لیا ہے اور وقت پر چکایا بھی، ان کو بھی اس کا فائدہ ملے اس کے لئے دیگر ریاستوں کے منصوبوں کا مطالعہ بھی کرایا جارہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔