جیسے ہی 20 ہیکٹیئر زمین ملے گی، پٹنہ میٹرو ڈیپو کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا: سشیل مودی
13365.77 کروڑ روپے کی لاگت والی 32.487 کیلومیٹر طویل پٹنہ میٹرو پروجیکٹ کی تعمیر دو کاریڈور میں ہونا ہے۔ پہلا کاریڈور 17.933 کیلومیٹر اور دوسرا کاریڈور 14.554 کیلومیٹر کا ہوگا۔
پٹنہ: بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا رکن سشیل کمار مودی نے آج بتایاکہ 20 ہیکٹیئر زمین ملتے ہی پٹنہ میٹرو کے ڈیپو کی تعمیر شروع ہوجائے گی۔ سشیل مودی نے پٹنہ میٹرول ریل کی تعمیر کرا رہے دہلی میٹرو ریل پروجیکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر منگو سنگھ اور ڈائریکٹر دلجیت سنگھ سے ملاقات کے بعد کہا کہ ٹنڈر ہو جانے کے باوجود پٹنہ میٹرو کے ڈیپو کی تعمیر کاکام 20 ہیکٹیئر زمین کی عدم دستیابی کی وجہ سے شروع نہیں ہوپارہاہے۔ 17 فروری، 2019 کو وزیراعظم کے سنگ بنیاد کے بعد ابھی تک پٹنہ میٹرو ریل پروجیکٹ کی فیزیکل رفتار 01 اور مالی دستیابی محض 3.1 فیصد ہے۔
سابق نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ پٹنہ میٹر و کے ڈیپازٹ ورک کرارہے دہلی میٹرو کے افسران کے مطابق پریا ریٹی کاریڈور آئی ایس بی ٹی سے ملاہی پکڑی تک جس میں 6.60 کیلومیٹر ایلیویٹیڈ ہوگا، کاکام شروع ہو گیا ہے۔ پٹنہ میٹرو ریل پروجیکٹ کے ڈی پو ( ریل انجن اور کوچ کے رکھ رکھاﺅ او رمرمتی کی جگہ ) کی تعمیر کیلئے 20 ہیکٹیئر اراضی کی ضرورت ہے، جس کی تحویل پر ریاستی حکومت کو قریب ایک ہزار کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔ ڈی پو تعمیر کیلئے ٹنڈر ہو چکا ہے، زمین مہیا کراتے ہی تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ 13365.77 کروڑ روپے کی لاگت والی 32.487 کیلومیٹر طویل پٹنہ میٹرو پروجیکٹ کی تعمیر دو کاریڈور میں ہونا ہے۔ پہلا کاریڈور 17.933 کیلومیٹر اور دوسرا کاریڈور 14.554 کیلومیٹر باالترتیب داناپور سے میٹھا پور اور پٹنہ ریلوے اسٹیشن سے آئی ایس بی ٹی ہوگا۔ اس کیلئے جاپان حکومت سے 5520.93 کروڑ روپے کا قرض بھی لیاجانا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔