آرین خان قیدی نمبر 956 ، کورونا کی رپورٹ نیگیٹو، اب عام قیدیوں کے ساتھ رہیں گے
شاہ رخ خان کے بیٹے کو ابھی مزید پانچ دن جیل میں رہنا پڑ سکتا ہے، ان کی کورونا جانچ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے اس لئے اب ان کو عام قیدیوں کے ساتھ رہنا پڑے گا۔
آرین خان کو منشیات معاملہ میں کل بھی ضمانت نہیں ملی اور اب عدالت 20 اکتوبر کو فیصلہ لےگی کہ ان کو ضمانت دی جا سکتی ہے یا نہیں ۔ آرین اس وقت ممبئی کی ارتھر روڈ جیل میں بند ہیں یہاں ان کی پہچان قیدی نمبر 956 ہے اور ان کو اسی نمبر سے بلایا جاتا ہے۔ واضح رہے زیر غور قیدیوں کو ایک خاص نمبر دیا جاتا ہے ۔
خبروں کے مطابق آرین خان کو تین دن پہلے منی آردڑ کے ذریعہ 4500 روپے کے کوپن ملے تھے جو ان کے گھر والوں نے بھیجے تھے۔اس پیسے سے آرین خان جیل کی کینٹین سے سامان خرید سکتے ہیں اور انہوں نے اس دوران اس کینٹین سے بسکٹ اور پانی کی بوتل خریدی تھی۔ واضح رہے جیل ضابطوں کے مطابق ہر قیدی کو 4500 روپے ماہانہ کے کوپن دئے جا سکتے ہیں ۔
جیوڈیشل کسٹڈی میں بھیجے جانے کے بعد آرین خان کو جیل کے کوارنٹائن سیل میں رکھا گیا تھا یعنی دوسرے قیدیوں سے علیحدہ رکھا گیا تھا اب ان کی کورونا جانچ کی روپرٹ نیگیٹو آ گئی ہے اس لئے اب انہیں عام قیدیوں کی بیرک میں رکھا جائے گا اور وہ اب دوسرے قیدیوں کے ساتھ ہی رہیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔