یومِ آزادی تقریب: ’میری جگہ آتشی پرچم لہرائیں گی‘، اروند کجریوال نے تہاڑ جیل سے لیفٹیننٹ گورنر کو لکھا خط

دہلی حکومت کے ذریعہ یوم آزادی کے موقع پر چھترسال اسٹیڈیم میں تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں اب تک وزیر اعلیٰ پرچم کشائی کرتے رہے ہیں.

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

آبکاری گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تہاڑ جیل میں بند دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے یوم آزادی (15 اگست) کے موقع پر پرچم کشائی کے سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے 15 اگست کو ان کی جگہ وزیر آتشی مارلینا کے ذریعہ پرچم کشائی کئے جانی کی بات کہی ہے۔

خط میں اروند کجریوال نے لکھا ہے کہ "15 اگست کو میری جگہ پر وزیر آتشی پرچم لہرائیں گی۔" دراصل دہلی میں یوم آزادی کے موقع پر ہر سال دہلی حکومت چھترسال اسٹیڈیم میں تقریب منعقد کرتی ہے۔ اس تقریب میں بطور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ہی پرچم کشائی کرتے رہے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ جیل میں ہونے کی وجہ سے وہ یومِ آزادی تقریب میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اس لئے انہوں نے اپنی کابینہ وزیر آتشی کو پرچم کشائی کے لئے اختیار دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو اب تک عدالت سے راحت نہیں ملی ہے اور وہ جیل سے باہر نہیں آ سکے ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے گزشتہ پیر کو آبکاری گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی کی طرف سے وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کو درست ٹھہرا دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ سی بی آئی کے عمل میں کوئی بھی غلطی نہیں ہے۔ سی بی آئی نے ظاہر کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کس طرح گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے گرفتاری کو غلط نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔