اروند کیجریوال اپنی گرفتاری سے متعلق دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے
دہلی ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال کو راحت دینے سے انکار کر دیا تھا، اس نے کہا تھا کہ تحقیقاتی ایجنسی ای ڈی کے ذریعہ ان کی گرفتاری جائز ہے۔ اروند کیجریوال نے اس معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے
نئی دہلی: اروند کیجریوال نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ دراصل، منگل کو اروند کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے انہیں راحت نہیں دی۔ دہلی ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ تفتیشی ایجنسی ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کے ذریعہ ان کی گرفتاری درست ہے۔
اس معاملے میں اروند کیجریوال نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ جہاں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کیجریوال کے وکیل کیس پر جلد سماعت کا مطالبہ کریں گے۔ ہائی کورٹ سے کوئی راحت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد، عام آدمی پارٹی (عآپ) نے منگل کو کہا تھا کہ چیف منسٹر اروند کیجریوال انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ اپنی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
عآپ نے یہ بھی دعوی کیا، ’’نام نہاد ایکسائز پالیسی گھوٹالہ کیجریوال اور ان کی پارٹی کو ختم کرنے کی سب سے بڑی سیاسی سازش ہے۔‘‘ ای ڈی نے مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کیجریوال کو گرفتار کیا ہے۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے فوراً بعد، سینئر عآپ لیڈر اور دہلی حکومت کے وزیر سوربھ بھاردواج نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ اس کیس میں اروند کیجریوال کو وہی راحت دے گی جیسی اس نے پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے کو ضمانت دے کر دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔