اروناچل پردیش اسمبلی الیکشن 2024: کانگریس نے 34 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا کیا اعلان، 19 اپریل کو ہوگی ووٹنگ
اروناچل پردیش کے موجودہ وزیر اعلیٰ اور بی جے پی امیدوار پیما کھانڈو کے خلاف کانگریس نے سنہے پھنتسوک کو میدان میں اتارا ہے۔
ایک طرف لوک سبھا انتخاب 2024 کو لے کر ہلچل بڑھی ہوئی ہے، اور دوسری طرف کچھ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات بھی کرائے جانے کا اعلان ہو چکا ہے۔ ان ریاستوں میں اروناچل پردیش بھی شامل ہے جہاں اسمبلی کی 60 نشستیں ہیں۔ کانگریس نے ان 60 نشستوں میں سے 34 نشستوں کے لیے آج امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخاب کے ساتھ ساتھ 4 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ اروناچل پردیش میں اسمبلی کی سبھی 60 سیٹوں کے لیے 19 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلہ کی ووٹنگ بھی 19 اپریل کو ہی ہوگی اور اروناچل پردیش میں 2 پارلیمانی سیٹوں کے لیے بھی اسی دن ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اروناچل کے علاوہ سکم، اڈیشہ اور آندھرا پردیش ایسی ریاستیں ہیں جہاں لوک سبھا انتخاب کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔
بہرحال، کانگریس نے 34 امیدواروں کی جو فہرست جاری کی ہے اس کے مطابق اروناچل کے موجودہ وزیر اعلیٰ اور بی جے پی امیدوار پیما کھانڈو کے خلاف کانگریس نے سنہے پھنتسوک کو ٹکٹ دیا ہے۔ اروناچل پردیش مہیلا کانگریس کی صدر مرینا کینگلانگ کو چنگلانگ شمال سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ ان کا مقابلہ بی جے پی کے تیسم پونگتے سے ہوگا۔ بی جے پی ریاست کی سبھی 60 اسمبلی سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے۔ آئیے نیچے دیکھیں کانگریس کے 34 امیدواروں کی مکمل فہرست...
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔