شیوراج کے خلاف ارون یادو کی کاغذات نامزدگی
ارون یادو نے کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے قبل اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ اسمبلی الیکشن میں پارٹی کی جیت ہوگی اور ایک مرتبہ پھر کانگریس کی حکومت بنے گی۔
بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ارون یادو نے مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور کی اہم بدھنی اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کیا ۔ اس موقع پر کانگریس کے دیگر لیڈ بھی موجود تھے۔
بدھنی سے ملی رپورٹ کے مطابق یادو دوپہر الیکشن افسر کے سامنے پہنچے اور کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے متعلق سبھی خانہ پری کو مکمل کیا۔ بدھني سیٹ سے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اپنا پرچہ نامزدگی پہلے ہی داخل کر چکے ہیں۔
اس سے پہلے یادو نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ اسمبلی الیکشن میں پارٹی کی جیت ہوگی اور ایک مرتبہ پھر کانگریس کی حکومت بنے گی۔
یادو نے کہا کہ پارٹی نے انہیں چوہان کے خلاف الیکشن لڑنے کے لئے منتخب کیا ہے۔ وہ پوری طاقت سے انتخابی میدان میں اتریں گے اور الیکشن میں جیت حاصل کریں گے۔ انهوں نے کہا کہ وہ بدھني علاقے کے ہر گاؤں میں جاکر بی جے پی اور اس کے لیڈر چوہان کی اصلیت عام لوگوں کو بتائیں گے۔ بدھني علاقے میں نرمدا ندی کے کنارے سب سے زیادہ غیر قانونی کھدائی ہو رہی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پندرہ سال کی بی جے پی کی حکومت میں عام لوگ پریشان ہو چکے ہیں اور اب وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔ اب کانگریس کی حکومت بنے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کو اکثریت حاصل ہو گی اور اس کے بعد پارٹی صدر راہل گاندھی طے کریں گے کہ وزیر اعلی کون ہوگا۔ ارون یادو سابق نائب وزیر اعلی سبھاش یادو کے بڑے بیٹے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔